خبرنامہ

بہار میں انتخابی ہلچل: رشوت، قتل اور الزامات کا طوفان

پٹنہ: بہار اسمبلی انتخابات کے دوران سیاسی ماحول ایک بار پھر گرما گیا ہے۔ آر جے ڈی کے رہنما تیجسوی یادو نے سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابی مہم کے بیچ میں ووٹروں کو دس ہزار روپے تک کی رشوت دی جا رہی ہے، مگر الیکشن کمیشن خاموش تماشائی بنا ہوا ہے۔میڈیا سے گفتگو کے دوران تیجسوی یادو نے سوال اٹھایا کہ ’’کیا انتخابی قانون صرف حزبِ اختلاف کے لیے ہے؟ اقتدار میں بیٹھے لوگوں کے لیے کوئی قانون نہیں؟‘‘ ان کے مطابق انتخابی عمل کے دوران کھلے عام رقم تقسیم کی جا رہی ہے لیکن الیکشن کمیشن کی طرف سے کوئی کارروائی نہیں ہو رہی۔یاد رہے کہ اس سے قبل مرکزی وزیرِ داخلہ امت شاہ نے گوپال گنج میں ایک انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیرِ اعظم نریندر مودی اور وزیرِ اعلیٰ نتیش کمار نے ایک کروڑ سے زائد ’جیوی کا دیدی‘ کے بینک کھاتوں میں دس ہزار روپے فی کس منتقل کیے ہیں۔ تیجسوی یادو نے اسی بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر واقعی پیسے دیے جا رہے ہیں تو یہ صاف طور پر انتخابی ضابطے کی خلاف ورزی ہے۔
اسی دوران، مکاماا میں انتخابی تنازعے کے بیچ دُلارچند یادو کے قتل کا معاملہ بھی سرخیوں میں ہے۔ تیجسوی یادو نے اس واقعے پر شدید ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا، ’’قتل ہوا، ایف آئی آر درج ہوئی، مگر کسی پر کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ آخر الیکشن کمیشن کہاں ہے؟‘‘ذرائع کے مطابق، گھوسوری تھانے میں اننت سنگھ سمیت پانچ افراد کے خلاف نامزد ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ دُلارچند یادو، جن سوراج کے امیدوار پریہ درشی پیوش کی انتخابی مہم کے سلسلے میں مکاما گئے تھے، جہاں ان پر جان لیوا حملہ کیا گیا۔مقامی سیاست پر نظر ڈالیں تو 1990 سے اب تک، صرف ایک اسمبلی مدت کو چھوڑ کر، اننت سنگھ اور ان کے خاندان کا مکاما نشست پر قبضہ رہا ہے۔ اس بار بھی اننت سنگھ جنتا دل (یونائیٹڈ) کے امیدوار ہیں۔
انتخابی ماہرین کا کہنا ہے کہ بہار کی سیاست ہمیشہ سے ذات پات، اثر و رسوخ اور دولت کے کھیل سے جڑی رہی ہے۔ تیجسوی یادو کے تازہ الزامات نے نہ صرف حکومتی اتحاد کو کٹہرے میں کھڑا کر دیا ہے بلکہ الیکشن کمیشن کی غیر جانب داری پر بھی کئی سوال اٹھا دیے ہیں۔بہار کے عوام اب یہ دیکھنے کے منتظر ہیں کہ کیا واقعی الزامات کی آزادانہ جانچ ہوگی یا پھر یہ معاملہ بھی دیگر انتخابی تنازعات کی طرح وقت کے دھند میں گم ہو جائے گا۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر