خبرنامہ

امام پور، بھٹیا بازار میں پرامن ماحول میں نمازِ عیدالفطر ادا کی گئی

اسکابازار/سدھارتھ نگر (پریس ریلیز)

سدھارتھ نگر کے گرام سبھا سمرہنا میں واقع امام پور بھٹیا بازار کی مرکزی عیدگاہ میں نمازِ عیدالفطر نہایت عقیدت و احترام اور خوشگوار ماحول میں ادا کی گئی۔ اس موقع پر عالم اسلام، بالخصوص برصغیر کے مسلمانوں کی سلامتی، خوشحالی، ترقی، اور امن و سکون کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ فرزندانِ توحید کی بڑی تعداد عید کی روحانی و اجتماعی خوشیوں میں سرشار نظر آئی۔
نماز سے قبل علاقے کی بزرگ ترین شخصیت، نامور محقق اور جید عالمِ دین، صاحب تصانیف کثیرہ حضرت علامہ مفتی عبدالحکیم صاحب قبلہ نوری مصباحی نے نہایت بصیرت افروز اور ایمان افروز خطاب فرمایا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے تمام مسلمانوں کو عیدالفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے فرمایا کہ یہ عظیم دن دراصل ربِ کائنات کا خصوصی انعام ہے جو ماہِ رمضان کی عبادات، تقویٰ، اور روزوں کے صلہ میں عطا کیا جاتا ہے۔ آپ نے مزید فرمایا کہ حقیقی عید ان خوش نصیبوں کے لیے ہے جنہوں نے ماہِ رمضان المبارک میں روزوں کا اہتمام کیا، عبادت، ذکر و اذکار اور توبہ و استغفار میں اپنے اوقات بسر کیے اور خود کو گناہوں سے دور رکھا۔ ساتھ ہی ساتھ آپ نے زکوٰۃ و صدقہ فطر کی ادائیگی کو اسلامی اخوت و مساوات کا ایک اہم فریضہ قرار دیا اور اس کی بروقت ادائیگی کی تلقین کی تاکہ معاشرے کے محروم طبقات بھی عید کی خوشیوں میں شامل ہو سکیں۔ آپ نے تاکید کی کہ عید محض خوشی منانے کا نام نہیں بلکہ اللہ کی عطا کردہ نعمتوں پر شکر ادا کرنے اور نادار و مستحق افراد کی مدد کرنے کا موقع ہے۔
اس کے بعد معروف عالم دین ادیبِ شہیر حضرت مولانا محمد شمیم احمد صاحب نوری مصباحی نے کچھ لوگوں کے استفسار پر شوال کے چھ روزوں کی فضیلت اور ان کے رکھنے کے طریقے کو واضح کیا۔ ان کے جامع اور مختصر بیان کے بعد انہی کی امامت میں نمازِ عیدالفطر ادا کی گئی۔ نماز میں عوامِ اہلسنت کے ساتھ بڑی تعداد میں علماء، حفاظ اور دینی مدارس کے طلبہ نے شرکت کی، جس سے روحانی ماحول مزید مستحکم ہوگیا۔
ضلع سدھارتھ نگر کی اکثر مساجد اور تمام عیدگاہوں میں عیدالفطر کی نماز کے لیے عوام کا جم غفیر نظر آیا۔ علماء کرام نے اپنے خطابات میں عید کی اہمیت اور فضیلت پر روشنی ڈالتے ہوئے اسے اللہ تعالیٰ کی طرف سے روزے داروں کے لیے عظیم انعام قرار دیا۔ نماز کے بعد روایتی انداز میں مصافحہ اور معانقہ کرکے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہوا، جس سے محبت، بھائی چارے اور اخوت کی فضا مزید مستحکم ہوگئی۔
عید کے اس پرمسرت موقع پر تمام مسلمانوں نے عہد کیا کہ وہ دین اسلام کی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کی کوشش کریں گے اور ملک میں امن و سکون، خیرسگالی اور قومی یکجہتی کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر