خبرنامہ

بھارت میں عید کا چاند نظر آگیا! ملک بھر میں خوشیوں کی لہر

بھارت میں عید کا چاند نظر آتے ہی خوشیوں کی لہر دوڑ گئی! ملک بھر میں مبارک بادوں کا تبادلہ، بازاروں میں رش اور عید کی تیاریوں کا جوش عروج پر! النور ٹائمز عالمِ انسانیت کو عید کی دلی مبارکباد پیش کرتا ہے اور ملک میں امن و سلامتی کی دعا کرتا ہے۔

بھارت کے مختلف شہروں میں چاند نظر آنے کی اطلاعات موصول ہوتے ہی ملک بھر میں عید کی خوشیوں کی بہار آگئی۔ کئی ریاستوں میں لوگوں نے چاند دیکھنے کے بعد ایک دوسرے کو مبارکبادیں دینا شروع کر دیں، اور مساجد و گھروں میں خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا گیا۔


چاند نظر آنے کی باضابطہ تصدیق ہوتے ہی بازاروں میں عید کی تیاریاں زور پکڑ گئیں، مٹھائی کی دکانوں پر رش بڑھ گیا اور بچوں میں خاصا جوش و خروش دیکھا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر بھی ْعید مبارٗکے پیغامات کا سیلاب ہے۔


علماء کرام نے چاند نظر آنے کی تصدیق کرتے ہوئے اعلان کیا کہ کل ملک بھر میں عید الفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جائے گی۔ اس خوشی کے موقع پر نمازِ عید کے بعد خصوصی دعا کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔
النور ٹائمز عالمِ انسانیت کو عید الفطر کی دلی مبارکباد پیش کرتا ہے اور دعا گو ہے کہ یہ مبارک تہوار ملک میں امن، سلامتی اور بھائی چارے کا پیغام عام کرے۔ اللہ ہم سب کی عبادات قبول فرمائے اور دنیا بھر میں محبت و ہم آہنگی کو فروغ دے۔ عید مبارک!

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر