خبرنامہ

انیل امبانی پر جعلی گارنٹی کیس میں ای ڈی کا کریک ڈاؤن

ریلائنس گروپ کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر انیل امبانی ایک بار پھر قانون کے شکنجے میں آ گئے ہیں۔ بینک قرض دھوکہ دہی کے کیس کے بعد اب ان پر 68 کروڑ روپے کی جعلی بینک گارنٹی کے حوالے سے سنگین الزامات عائد کیے جا رہے ہیں، جس کی جانچ اب انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے تیز کر دی ہے۔ای ڈی نے یہ کارروائی دہلی پولیس کی اقتصادی جرائم شاخ کی جانب سے 11 نومبر 2024 کو درج ایف آئی آر کی بنیاد پر کی، جس پر ای ڈی نے ایک باضابطہ شکایتی رپورٹ (ای سی آئی آر) تیار کی۔ تحقیقات کے دوران ای ڈی نے اڑیسہ کے بھونیشور اور کولکتہ میں مختلف مقامات پر چھاپے مارے۔
ادارے کے مطابق، ریلائنس گروپ کی ایک کمپنی کو جس منصوبے کا ٹھیکہ دیا گیا، اس میں جعلی بینک گارنٹی کا سہارا لیا گیا۔ اڑیسہ کی کمپنی “بسوال ٹریڈلنک پرائیویٹ لمیٹڈ” اور اس کے ڈائریکٹرز پر الزام ہے کہ وہ 8 فیصد کمیشن پر جعلی بینک گارنٹیاں جاری کرتے تھے۔ ای ڈی نے کمپنی کے دفتر اور کلکتہ میں اس سے وابستہ افراد کے مقامات پر بھی تفتیش کی۔یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ ریلائنس گروپ کی کمپنیوں نے بسوال ٹریڈلنک کو ادائیگی کے لیے جعلی بل تیار کیے۔ مزید برآں، کئی خفیہ بینک اکاؤنٹس کا پتا چلا ہے جن میں کروڑوں روپے کی مشکوک لین دین کی گئی۔ ای ڈی نے بتایا کہ جعلی بینک گارنٹی کا تعلق ریلائنس این یو بیس لمیٹڈ اور مہاراشٹرا انرجی جنریشن لمیٹڈ سے ہے، جو دونوں کمپنیاں انیل امبانی گروپ کی ہیں۔
تحقیقات میں یہ بھی سامنے آیا ہے کہ ایک جعلی ای میل ڈومین “s-bi.co.in” کا استعمال کیا گیا تاکہ SECI (انڈین سولر انرجی کارپوریشن) کو دھوکہ دیا جا سکے۔ ای ڈی نے اس ڈومین کے رجسٹریشن کی تفصیلات کے لیے نیشنل انٹرنیٹ ایکسچینج آف انڈیا (NIXI) سے رابطہ کیا ہے۔ایجنسی کے مطابق، متعلقہ کمپنی صرف کاغذی کارروائیوں تک محدود ہے اور اس کا دفتر درحقیقت ایک رشتہ دار کے رہائشی پتے پر رجسٹرڈ ہے، جہاں کمپنی کا کوئی باضابطہ وجود نہیں پایا گیا۔ ساتھ ہی، کمپنی سے منسلک افراد ٹیلیگرام پر ’ڈس اپیئرنگ میسجز‘ فیچر کے تحت گفتگو کرتے ہوئے پائے گئے، جو پیغامات کو چھپانے کی کوشش ظاہر کرتا ہے۔واضح رہے کہ ای ڈی نے اس سے قبل انیل امبانی کو 17,000 کروڑ روپے کے مبینہ بینک فراڈ کیس کی تفتیش کے لیے 5 اگست کو دہلی دفتر میں پیش ہونے کے لیے بھی طلب کیا ہے۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر