خبرنامہ

دیوالی پر اسٹاک مارکیٹ کا جشن: نِفٹی اور سینسیکس میں زبردست تیزی

دیوالی کے موقع پر آج بھارتی شیئر بازار میں زبردست جوش و خروش دیکھنے کو ملا۔ کاروبار کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کا اعتماد بلند رہا اور دونوں بڑے انڈیکس میں نمایاں تیزی دیکھی گئی۔ نِفٹی تقریباً 200 پوائنٹس اوپر چڑھ کر 25,900 کے قریب پہنچ گیا، جبکہ سینسیکس میں 680 پوائنٹس کی شاندار بڑھت درج ہوئی۔ بینک نِفٹی میں بھی 400 پوائنٹس سے زائد کی تیزی دیکھی گئی، جو بینکنگ سیکٹر کی مضبوطی کی علامت ہے۔بی ایس ای کے ٹاپ 30 شیئروں میں سے صرف پانچ میں معمولی گراوٹ رہی، باقی تمام میں خریداری کا رجحان غالب رہا۔ رِلاینس انڈسٹریز کا شیئر آج کا سب سے نمایاں رہنے والا اسٹاک ثابت ہوا، جو تقریباً 2.83 فیصد بڑھ کر 1457 روپے تک پہنچ گیا۔ اس کے علاوہ کوٹک مہندرا بینک، ایکسس بینک، بھارتی ایئرٹیل، اِنفوسس اور بجاج فِن سِرو کے شیئرز میں بھی قریب 2 فیصد کی تیزی دیکھی گئی۔ ایچ ڈی ایف سی بینک کے شیئر میں 1.5 فیصد کا اضافہ رہا۔ البتہ آئی سی آئی سی آئی بینک میں تقریباً 2 فیصد کی گراوٹ ریکارڈ کی گئی، جبکہ دیگر چند شیئر معمولی کمی کے ساتھ بند ہوئے۔
108 شیئرز میں اپر سرکٹ
بی ایس ای پر آج مجموعی طور پر 3,397 فعال کمپنیوں میں سے 1,949 شیئرز میں تیزی جبکہ 1,235 میں گراوٹ دیکھی گئی۔ 213 شیئرز بغیر کسی تبدیلی کے بند ہوئے۔ 81 شیئرز 52 ہفتے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے، جبکہ 52 شیئرز نے سال کی کم ترین سطح کو چھوا۔ 108 شیئرز اپر سرکٹ میں بند ہوئے، اور 78 شیئرز لوئر لیول پر آ گئے۔
سیکٹرز کی کارکردگی
آج کے کاروباری سیشن میں تقریباً تمام بڑے سیکٹرز میں مثبت رجحان رہا۔ ایف ایم سی جی، آٹو، آئی ٹی، میڈیا، سرکاری بینک، پرائیویٹ بینک، فنانشل سروسز، فارما اور ہیلتھ کیئر سیکٹرز میں تقریباً 1 فیصد تک کی تیزی ریکارڈ ہوئی۔ صرف میٹل سیکٹر میں معمولی گراوٹ دیکھنے کو ملی۔
بینکنگ اور مالیاتی شیئرز رہے آج کے اسٹار
ڈی سی بی بینک کے شیئر میں آج 11 فیصد کی غیر معمولی تیزی دیکھی گئی، جب کہ ساوتھ انڈیا بینک میں 10 فیصد کی چھلانگ لگی۔ ای یو اسمال فائننس بینک کے شیئر 7 فیصد چڑھے، ریڈیکو کھیتان میں تقریباً 4 فیصد اور پولی کیب انڈیا میں 2.43 فیصد کی مضبوطی دیکھی گئی۔ِلاینس انڈسٹریز کے ساتھ ساتھ جیو فائنینشل سروسز، اڈانی پاور اور کینرا بینک کے شیئرز میں بھی نمایاں بہتری آئی۔ مجموعی طور پر بینکنگ اور مالیاتی شعبے کے اسٹاکس نے آج سرمایہ کاروں کو زبردست منافع دیا اور دیوالی کے موقع پر مارکیٹ میں جشن کا سماں قائم کر دیا۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر