خبرنامہ

سرکاری دفتر میں مراٹھی بولنے پر تنازعہ

ممبئی۔مہاراشٹر میں مراٹھی زبان کے استعمال کو لے کر جاری تنازعے میں مزید شدت آتی جا رہی ہے۔ مختلف مقامات پر مہاراشٹرا نونرمان سینا (ایم این ایس) کے کارکنوں کی جانب سے غیر مراٹھی بولنے والوں کو نشانہ بنائے جانے کے واقعات سامنے آ رہے ہیں۔ اب یہ تنازعہ سرکاری دفاتر تک بھی جا پہنچا ہے۔نوی ممبئی سے ایک ویڈیو سامنے آیا ہے جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ ویڈیو نوی ممبئی میونسپل کارپوریشن کے پیدائش و اموات رجسٹریشن محکمہ کا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک نوجوان، دو خواتین کے ساتھ دفتر میں موجود ہے اور وہاں ایک ملازم سے مراٹھی زبان کے معاملے پر تلخ کلامی کر رہا ہے۔
مذکورہ نوجوان عملے کے رکن سے پوچھتا ہے:”کیا مراٹھی زبان کے لیے کوئی سرکاری حکم (جی آر) آ چکا ہے؟ یہ فضول سیاست بند کرو۔ کیا مجھ سے مراٹھی بولنے کا مطالبہ اس لیے کیا جا رہا ہے کیونکہ میں مسلمان ہوں؟”یہ واقعہ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب ریاست میں ہندی اور مراٹھی زبان کے درمیان سیاسی اور سماجی کشمکش بڑھتی جا رہی ہے۔ اس ویڈیو کے منظرِ عام پر آنے کے بعد، ایک بار پھر سرکاری دفاتر میں زبان کی پالیسی اور عملے کے رویے پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔”کیا مراٹھی زبان کے لیے کوئی سرکاری حکم (جی آر) آ چکا ہے؟ یہ فضول سیاست بند کرو۔ کیا مجھ سے مراٹھی بولنے کا مطالبہ اس لیے کیا جا رہا ہے کیونکہ میں مسلمان ہوں؟”
یہ واقعہ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب ریاست میں ہندی اور مراٹھی زبان کے درمیان سیاسی اور سماجی کشمکش بڑھتی جا رہی ہے۔ اس ویڈیو کے منظرِ عام پر آنے کے بعد، ایک بار پھر سرکاری دفاتر میں زبان کی پالیسی اور عملے کے رویے پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر