خبرنامہ

تباہ کن بارشیں، بے رحم سیلاب ۔ شمال مشرقی بھارت کی فریاد

شمال مشرقی بھارت ان دنوں شدید قدرتی آفات کی زد میں ہے، جہاں موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے۔ 29 مئی سے اب تک چھ ریاستوں میں کم از کم 40 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، جب کہ لاکھوں لوگ تاحال متاثرہ علاقوں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ سب سے زیادہ متاثر ہونے والی ریاستوں میں آسام، میگھالیہ، منی پور، تریپورہ، سکم اور اروناچل پردیش شامل ہیں۔آسام کے 22 اضلاع میں پانچ لاکھ سے زیادہ افراد سیلاب کی زد میں ہیں، جنھیں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ منی پور میں تقریباً 19,811 افراد متاثر ہوئے ہیں، جہاں اب تک 3,365 گھروں کو نقصان پہنچ چکا ہے اور 47 مقامات پر زمین کھسکنے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ بھارتی فوج نے منی پور میں ایک ہزار سے زیادہ افراد کو بچا لیا ہے۔
سکم میں بھی صورتحال نازک ہے۔ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث تین افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جب کہ چھ سیکیورٹی اہلکار لاپتہ ہیں۔ یہاں ریسکیو کا کام جاری ہے۔ تریپورہ میں اگرچہ حالات قدرے بہتر ہوئے ہیں، تاہم اب بھی دس ہزار افراد کو ریلیف کیمپس میں پناہ لینا پڑی ہے۔اسی دوران آسام اور میگھالیہ کے وزرائے اعلیٰ نے ایک اہم اجلاس میں گواہاٹی میں شہری سیلاب کے مسئلے کا مستقل حل تلاش کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما کے مطابق میگھالیہ سے گواہاٹی کی جانب پانی کا بہاؤ اس مسئلے کی بڑی وجہ ہے۔ دونوں ریاستیں NESAC کے ذریعے سیٹلائٹ میپنگ کروائیں گی، جس کے بعد آئی آئی ٹی روڑکی کے ماہرین سے تکنیکی تجاویز لی جائیں گی۔
میگھالیہ کے وزیر اعلیٰ کونراڈ سنگما نے بھی آسام کی مشکلات کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ریاست میں پہاڑی علاقوں میں اقتصادی سرگرمیوں کی وجہ سے کچھ چیلنجز موجود ہیں، مگر دونوں ریاستیں مشترکہ حل نکالنے کے لیے پرعزم ہیں۔یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ گواہاٹی کے جُراباٹ علاقے میں پہاڑ کاٹنے کے معاملے پر حال ہی میں سپریم کورٹ نے دونوں ریاستی حکومتوں کو نوٹس جاری کیا ہے، جس پر بھی اجلاس میں تفصیل سے بات کی گئی اور اس حساس مسئلے کو باہمی تعاون سے حل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر