خبرنامہ

دہلی اور این سی آر میں بارش اور یمنا کے طغیانی سے تباہی

بھاری بارشوں اور یمنا کے طغیانی نے دہلی اور نواحی علاقوں میں زندگی کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ مختلف سڑکیں ندی نالوں میں بدل چکی ہیں، گاڑیاں پانی میں ڈوب گئی ہیں اور گھروں میں سیلابی ریلے داخل ہوگئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر جگہ جگہ ڈوبی ہوئی گاڑیوں اور جل تھل مناظر کی تصویریں اور ویڈیوز گردش کر رہی ہیں۔ماہرین کے مطابق دہلی میں آنے والی بربادی کی اصل وجہ یمنا کا تاریخی طغیانی ہے۔ گزشتہ چھ دہائیوں میں دریا کا یہ تیسرا سب سے بلند سطح ہے۔ جمعرات کی صبح یمنا کا پانی 207.47 میٹر ریکارڈ کیا گیا جو خطرے کے نشان 205.33 میٹر سے کہیں زیادہ ہے۔ ایک روز قبل بارش کے بعد یہ سطح 208.66 میٹر تک جا پہنچی تھی جو دہلی کے لیے ایک نیا ریکارڈ ہے۔ سیٹلائٹ سے حاصل ہونے والے مناظر میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کئی جگہوں پر دریا اپنے حفاظتی پشتوں کو توڑ کر تقریباً سات کلومیٹر سے زیادہ پھیل گیا ہے۔
اس طغیانی کے نتیجے میں دہلی کے کئی علاقے شدید خطرے میں ہیں۔ اندازوں کے مطابق گیتا کالونی، مئیور وہار فیز ون، یمنا بازار، رِنگ روڈ (وزیرآباد کی طرف)، سویل لائنز، سونیا وہار، کشمیری گیٹ، بوانا، مکندپور، سرِیتا وہار اور یہاں تک کہ جنک پوری جیسے علاقے زیرِ آب آسکتے ہیں۔صرف دہلی ہی نہیں، بلکہ پڑوسی شہر گڑگاؤں میں بھی بارشوں نے تباہی مچائی ہے۔ پیر کو محض چار گھنٹے کی بارش کے دوران 100 ملی میٹر پانی برسنے سے این ایچ-48 پر بدترین ٹریفک جام ہوگیا۔ گلیاں اور مرکزی شاہراہیں جھیل کا منظر پیش کرنے لگیں۔ مقامی ماہرین اور شہری انتظامیہ کے مطابق گڑگاؤں میں پانی بھرنے کی سب سے بڑی وجہ ناقص نکاسی آب اور برساتی پانی کو سنبھالنے کے نظام کی کمزوری ہے۔ سیٹلائٹ مناظر میں پالام کے قریب، انڈسٹریل ایریا اُدیوگ وہار اور نَجَف گڑھ جھیل کے اطراف بھی سیلابی کیفیت دیکھی گئی۔
ادھر محکمہ موسمیات ہند (آئی ایم ڈی) نے پہلے ہی پیش گوئی کی تھی کہ یکم سے تین ستمبر کے دوران دہلی۔این سی آر اور ہریانہ کے کچھ حصوں میں ہلکی اور درمیانی بارش ہوگی۔ تاہم تین ستمبر کو پنجاب، ہریانہ اور مغربی ہمالیائی خطے میں غیر معمولی موسلا دھار بارش (64.5 سے 204.4 ملی میٹر) ریکارڈ ہوئی جس سے نچلے علاقوں میں پانی جمع ہوگیا اور سیلابی خطرات بڑھ گئے۔ماہرین نے شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ اگلے چند دنوں میں مزید بارشیں صورتحال کو سنگین بنا سکتی ہیں۔ انتظامیہ نے نشیبی علاقوں کے رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایت دی ہے جبکہ امدادی ادارے مسلسل کارروائی میں مصروف ہیں۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر