خبرنامہ

سرکاری نوکری ملتے ہی دَہیز کی مانگ میں اضافہ، دُلہن والوں کی شکایت

مظفر پور۔ بہار کے مختلف اضلاع میں ایسے واقعات سامنے آ رہے ہیں جہاں شادی طے ہونے کے بعد لڑکے کو سرکاری ملازمت ملنے پر اس کے اہلِ خانہ نے دُلہن والوں پر دَہیز کی نئی اور بھاری بھرکم مانگیں تھوپ دی ہیں۔ اس کے خلاف متاثرہ خاندان اب تعلیم کے محکمے سے انصاف کی اپیل کر رہے ہیں۔
ایسا ہی ایک واقعہ مظفرپور میں پیش آیا، جہاں سمستی پور سے تعلق رکھنے والے ایک خاندان نے ضلع تعلیم دفتر پہنچ کر تحریری شکایت دی۔ ان کا کہنا تھا کہ جب رشتہ طے ہوا تو لڑکا ایک نجی کمپنی میں ملازمت کر رہا تھااور جو شرائط طے ہوئیں تھیں، وہ ہم نے پوری کر دی تھیں۔مگر چند ماہ بعد جب لڑکا سرکاری اسکول میں بطور استاد مقرر ہوا اور اس کی تنخواہ میں واضح اضافہ ہوا، تو لڑکے کے خاندان نے دَہیز کی رقم کئی گنا بڑھا دی۔شکایت کنندگان کا کہنا ہے کہ جب انھوں نے اضافی دَہیز دینے سے معذرت کی تو لڑکے والوں نے شادی سے ہی انکار کر دیا، جس سے ان کی سماجی ساکھ متاثر ہو رہی ہے۔ محکمہ تعلیم کے افسران نے انھیں تحریری شکایت دینے کو کہا ہے اور یقین دہانی کرائی کہ متعلقہ استاد کو بلا کر سمجھانے کی کوشش کی جائے گی۔ اگر وہ نہ مانا تو ضابطے کے مطابق کارروائی بھی کی جا سکتی ہے۔
محکمہ تعلیم کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات صرف مظفرپور تک محدود نہیں بلکہ دربھنگہ، سیتامڑھی اور دیگر اضلاع سے بھی لڑکی والوں کی جانب سے ایسی شکایات موصول ہوئی ہیں۔ کئی معاملات میں سوشل میڈیا پر بھی درخواستیں وائرل ہو رہی ہیں۔دوسری طرف محکمہ تعلیم نے واضح کیا ہے کہ دَہیز مانگنا ایک جرم ہے اور اگر کوئی سرکاری ملازم اس میں ملوث پایا گیا تو اس کی ملازمت بھی ختم کی جا سکتی ہے۔ دربھنگہ میں بھی ایک کیس میں متاثرہ خاندان نے DEO کو تحریری طور پر اطلاع دی ہے اور متعلقہ اسکول کے نام کے ساتھ سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔محکمہ تعلیم کے ذرائع کے مطابق، نئے بھرتی ہونے والے اساتذہ کے خلاف ایسی کئی شکایات آ رہی ہیں، جن پر ضابطے کے تحت کارروائی کی جا رہی ہے۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر