خبرنامہ

دہلی آلودگی مظاہرہ، گرفتاریوں پر راہل گاندھی کا سخت ردعمل

نئی دہلی۔ دہلی میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی اور ناقص ہوا کے معیار کے خلاف نکالے گئے ایک پُرامن مظاہرے میں شریک متعدد افراد کو پولیس نے حراست میں لے لیا، جس پر کانگریس رہنما راہل گاندھی نے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔راہل گاندھی نے اتوار کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ شہری صاف اور محفوظ ہوا کے حق کے لیے پُرامن طریقے سے آواز اٹھا رہے تھے، لیکن حکومت ان کے ساتھ مجرموں جیسا سلوک کر رہی ہے۔ ان کے مطابق حکومت کو احتجاج کرنے والوں پر کارروائی کے بجائے، آلودگی پر قابو پانے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کرنے چاہئیں۔
یہ ردِعمل دراصل ماحولیاتی کارکن وملندو جھا کی ایک پوسٹ پر آیا، جنہوں نے بتایا کہ آلودگی کے خلاف احتجاج کرنے والے شہریوں کو پولیس نے زبردستی ہٹا کر بسوں میں بٹھا لیا۔ ان کے مطابق، مظاہرین صرف صاف ہوا کے حق میں نعرے لگا رہے تھے اور ماحول کو بہتر بنانے کے لیے حکومتی اقدامات کا مطالبہ کر رہے تھے۔یہ مظاہرہ 9 نومبر کو دہلی کے تاریخی مقام انڈیا گیٹ پر کیا گیا تھا، جہاں مختلف عمروں کے مرد، خواتین اور طلبہ بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔ مظاہرین ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے جن پر ’’ہمیں صاف ہوا چاہیے‘‘ اور ’’سانس لینا ہمارا حق ہے‘‘ جیسے نعرے درج تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مظاہرہ باضابطہ اجازت کے بغیر کیا گیا تھا، اسی لیے شرکاء کو موقع سے ہٹایا گیا اور کچھ افراد کو حراست میں لیا گیا۔ تاہم، ناقدین کا کہنا ہے کہ شہریوں کو ماحولیاتی تحفظ کے حق میں اپنی رائے ظاہر کرنے سے روکنا جمہوری اقدار کے منافی ہے۔اس مظاہرے میں عام آدمی پارٹی کے رہنما سوربھ بھاردواج سمیت چند اپوزیشن رہنما بھی شریک ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہلی کی فضا دن بہ دن زہریلی ہوتی جا رہی ہے اور اگر حکومت نے فوری قدم نہ اٹھایا تو حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں۔راہل گاندھی نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ صاف ہوا ہر شہری کا بنیادی حق ہےاور حکومت کا یہ فرض ہے کہ وہ لوگوں کو صحت مند ماحول فراہم کرے، نہ کہ ان کی آواز دبانے کی کوشش کرے۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر