دہلی انتخابات 2025: خواتین امیدواروں کی کامیابی میں کمی

دہلی میں بی جے پی نے 48 سیٹوں کے ساتھ شاندار اکثریت حاصل کی ہے، جبکہ عام آدمی پارٹی صرف 22 سیٹوں پر سمٹ کر رہ گئی ہے۔ اس انتخاب میں دلچسپ بات یہ ہے کہ بی جے پی نے 8 خواتین امیدواروں کو میدان میں اتارا تھا، جن میں سے 4 نے کامیابی حاصل کی۔ دوسری طرف، عام آدمی پارٹی کی صرف ایک خاتون امیدوار آتیشی ہی انتخاب جیتنے میں کامیاب ہو سکیں، جب کہ کانگریس اپنے کسی بھی خاتون امیدوار کو کامیاب نہیں کرا سکی۔
دہلی میں بی جے پی نے 48 سیٹوں کے ساتھ شاندار اکثریت حاصل کر لی ہے، جبکہ عام آدمی پارٹی صرف 22 سیٹوں پر سمٹ کر رہ گئی ہے۔ اس انتخاب میں بی جے پی نے 8 خواتین امیدواروں کو میدان میں اتارا تھا، جب کہ عام آدمی پارٹی اور کانگریس دونوں نے 9-9 خواتین کو ٹکٹ دیا تھا۔ بی جے پی کی جانب سے انتخابات میں اتاری گئی 8 خواتین امیدواروں میں سے 4 نے کامیابی حاصل کی، جبکہ عام آدمی پارٹی کی صرف ایک خاتون امیدوار ہی انتخاب جیتنے میں کامیاب ہو سکیں، وہ ہیں آتیشی۔ جبکہ کانگریس اپنا کھاتہ بھی نہیں کھول سکی۔ یاد رہے کہ دہلی انتخابات میں 96 خواتین امیدوار تھیں، جن میں سے صرف 5 کامیاب ہو پائیں۔
پچھلے تین دہائیوں میں دہلی اسمبلی میں خواتین کی نمائندگی مسلسل کم ہوتی گئی ہے۔ 1993 میں صرف تین خواتین اسمبلی کے لیے منتخب ہوئی تھیں، جو اسمبلی کا صرف 4.3 فیصد حصہ تھیں۔ دہلی اسمبلی میں خواتین کی سب سے زیادہ تعداد 1998 میں دیکھی گئی تھی، جب 9 خواتین ممبر اسمبلی منتخب ہو کر اسمبلی پہنچیں، جو کل سیٹوں کا 12.9 فیصد حصہ تھیں۔ تاہم، اس کے بعد کے برسوں میں اس تعداد میں اتار چڑھاؤ آیا۔ 2003 میں 7 خواتین اسمبلی کے لیے منتخب ہوئیں، لیکن 2008 اور 2013 میں یہ تعداد تیزی سے گھٹ کر صرف 3 رہ گئی۔ 2015 کے انتخابات میں 6 خواتین نے کامیابی حاصل کی تھی، اور اس کے بعد 2020 میں ہونے والے انتخابات میں 8 خواتین نے کامیابی حاصل کی۔