دہلی کی وزیراعلیٰ ریکھا گپتا کا آئندہ بجٹ اورمہیلا یوجنا سمان پر اہم اجلاس

دہلی کی وزیراعلیٰ ریکھا گپتا نے آئندہ بجٹ اور مہیلا یوجنا سمان پر اہم اجلاس بلایا، جس میں 2500 روپے دینے پر بات ہوگی۔ اس سے پہلے، سی ایم نے شہر کی سڑکوں اور پانی کی فراہمی کا جائزہ لینے کے لیے افسران کے ساتھ اجلاس کیا۔
دہلی کی وزیراعلیٰ ریکھا گپتا نے آج آئندہ بجٹ کے حوالے سے ایک اہم اجلاس بلایا ہے۔ اس اجلاس میں دہلی کے آئندہ بجٹ پر افسران کے ساتھ بات چیت کی جائے گی۔ اس کے ساتھ ہی وزیراعلیٰ نےمہیلا یوجنا سمان کے حوالے سے بھی اہم اجلاس بلایا ہے، جس میں خواتین کو دیے جانے والے 2500 روپے پر گفتگو ہوگی۔
اس سے قبل جمعہ کو سی ایم ریکھا گپتا اور ان کی کابینہ نے شہر میں سڑکوں اور پانی کی فراہمی کی حالت کا جائزہ لینے کے لیے پی ڈبلیو ڈی اور دہلی جل بورڈ (ڈی جے بی) کے افسران کے ساتھ اجلاس کیا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کابینہ کی پہلی میٹنگ میں آیوشمان بھارت ہیلتھ انشورنس اسکیم کی منظوری دی گئی تھی اور جلد ہی اس کا فائدہ بزرگ شہریوں سمیت تمام لوگوں کو ملے گا۔