خبرنامہ

پیار کا فریب، شوہر کا قتل! دہلی سے اتراکھنڈ تک جرم کی داستان

ابھی راجہ رگھونشی قتل کیس معاملہ پوری طرح ختم بھی نہیں ہوا تھا کہ دہلی سے ایک اور اسی نوعیت کا واقعہ سامنے آ گیا۔ یہ افسوسناک واقعہ دہلی کے پوش علاقے سے شروع ہو کر بالآخر اتراکھنڈ کی پہاڑیوں میں ایک لاش کی صورت انجام کو پہنچا۔موصولہ اطلاعات کے مطابق، دہلی کے راجوکری علاقے کی رہائشی ایک خاتون نے اپنے آشنا کے ساتھ مل کر اپنے شوہر کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس قتل کے پیچھے مقصد جائیداد کا حصول اور آشنا کے ساتھ زندگی گزارنے کی خواہش تھی۔ اگر 5 جون کو اتراکھنڈ کے دوگڈا علاقے کی ایک کھائی سے ایک لاش برآمد نہ ہوتی تو شاید یہ معاملہ کبھی منظرِ عام پر نہ آتا۔ پولیس نے لاش کی شناخت رویندر کمار کے طور پر کی، جو دہلی کے راجوکری کا رہنے والا تھا اور کچھ دن قبل اپنی بیوی کے ہمراہ وہاں گیا تھا۔
پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ قتل سے پہلے مقتول کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ تفتیش کے دوران جائے وقوعہ سے پولیس کو ایک پرچی ملی جس پر اس گیسٹ ہاؤس کا نام درج تھا جہاں مقتول اور اس کی بیوی نے قیام کیا تھا۔ ٹیکنیکل نگرانی اور مقامی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے پولیس نے سندھو کا سراغ لگا لیا۔ جب سندھو سے اس کے شوہر کے بارے میں پوچھا گیا تو وہ ٹال مٹول سے کام لیتی رہی، لیکن سخت تفتیش کے بعد اس نے اپنا جرم قبول کر لیا۔
پولیس تحقیقات سے یہ بھی معلوم ہوا کہ سندھو کئی دنوں تک اپنے شوہر کی گمشدگی کا ڈرامہ کرتی رہی۔ پولیس کے مطابق، سندھو دہلی میں فزیوتھراپی کلینک چلاتی ہے، جہاں اس کی ملاقات پراتوش نامی شخص سے ہوئی۔ دونوں کے درمیان تعلقات استوار ہوئے اور انھوں نے مل کر رویندر کو راستے سے ہٹانے کا منصوبہ بنایا، جسے بعد ازاں عملی شکل دے دی گئی۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر