خبرنامہ

دہلی دنگا کیس میں عمر خالد، شرجیل امام، فاطمہ کی ضمانت پر بحث

دہلی دنگوں کی مبینہ سازش کے مقدمے میں ملزمان عمر خالد، شرجیل امام اور گلفشہ فاطمہ سمیت چھ افراد کی ضمانت کی درخواستوں پر سپریم کورٹ میں جمعہ کے روز سماعت ہوئی، جس دوران ملزمان کے وکلا نے اپنے دلائل مکمل کر لیے۔ یہ درخواستیں اُس وقت دائر کی گئی تھیں جب دہلی ہائی کورٹ نے حال ہی میں تمام ملزمان کی ضمانت کی عرضیاں مسترد کر دی تھیں۔ملزمان کے وکلانے عدالت سے استدعا کی کہ ان کے مؤکلوں کو پانچ سال سے زیادہ عرصہ جیل میں قید ہوئے گزر چکا ہے، جب کہ دیگر مقدمات میں انہیں پہلے ہی ضمانت مل چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مقدمے کی کارروائی جلد مکمل ہونے کے کوئی آثار نہیں، اس لیے طویل حراست بذاتِ خود ضمانت کا ایک قانونی جواز ہے۔
گلفشہ فاطمہ کی نمائندگی کرتے ہوئے سینئر وکیل ابھشیک منو سنگھوی نے کہا کہ فاطمہ واحد خاتون ملزمہ ہیں جو اب تک جیل میں ہیں۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ مقدمے میں 800 سے زائد گواہ درج ہیں، لیکن آج تک کسی ایک کی بھی گواہی نہیں ہوئی۔ سنگھوی نے مؤقف اپنایا کہ اگر عدالت مناسب سمجھے تو فاطمہ کو سخت شرائط کے ساتھ ضمانت دی جا سکتی ہے۔عمر خالد کے وکیل کپیل سبل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ مقدمے میں تاخیر کا سبب خود ملزمان نہیں بلکہ عدالتی نظام ہے۔ ان کے مطابق کئی مواقع پر سماعت مؤخر ہوئی کیونکہ یا تو خصوصی پبلک پراسیکیوٹر موجود نہیں تھا یا جج اور عدالتی عملہ غیر حاضر تھا۔ سبل نے مزید کہا کہ دنگوں سے متعلق درج 750 ایف آئی آرز میں سے خالد صرف ایک کیس میں ملزم ہیں۔
شرجیل امام کے وکیل سدھارتھ دیو نے عدالت کو بتایا کہ امام جن تقریروں کی بنیاد پر گرفتار ہوئے، وہ دسمبر 2019 کی ہیں، جبکہ دنگے فروری 2020 میں ہوئے۔ ان کے مطابق اس وقت اور ان واقعات میں کوئی براہِ راست تعلق ثابت نہیں ہوتا۔تینوں وکلاء نے ایک مشترکہ نکتہ یہ اٹھایا کہ کسی بھی ملزم سے کوئی اسلحہ یا خطرناک مواد برآمد نہیں ہوا ہے، جس سے ان کے خلاف تشدد میں شمولیت کا الزام ثابت ہو سکے۔سپریم کورٹ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد کہا کہ کیس کی حساس نوعیت کو دیکھتے ہوئے آئندہ سماعت میں مرکزی حکومت کے وکلاء کا مؤقف بھی سنا جائے گا۔ عدالت نے واضح کیا کہ طویل حراست اور مقدمے کی تاخیر کو ضمانت کی بنیاد کے طور پر غور کے لیے زیرِ بحث رکھا جائے گا۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر