خبرنامہ

دارالعلوم اسحاقیہ جودھپور کا 67 واں جلسہ دستار بندی و ختم بخاری شریف 16 فروری کو

دارالعلوم اسحاقیہ جودھپور کا 67 واں سالانہ جلسہ دستار بندی و ختم بخاری شریف 16 فروری 2025ء کو منعقد ہوگا، جس میں ہندوستان بھر کے نامور علماء و مشائخ شرکت کریں گے۔ اس پروگرام میں 10 علماء، 4 حفاظ اور 10 قراء کو اسناد و دستار سے نوازا جائے گا۔
جودھپور، راجستھان(پریس ریلیز)
راجستھان کی عظیم وقدیم اور مرکزی دینی دانش گاہ دارالعلوم اسحاقیہ، جودھپور کا 67 واں سالانہ جلسہ دستار بندی و ختم بخاری شریف 17 شعبان المعظم 1446ھ/ 16 فروری 2025ء بروز اتوار، نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد ہوگا۔ یہ بابرکت محفل جانشین مفتیٔ اعظم راجستھان حضرت علامہ الحاج مفتی شیر محمد خان صاحب قبلہ رضوی کی سرپرستی میں منعقد کی جائے گی، جس میں علم و معرفت کی شمعیں روشن کی جائیں گی اور علمائے کرام و مشائخ عظام کی بابرکت موجودگی سے سامعین مستفید ہوں گے۔
یہ پر وقار دینی، علمی و روحانی پرگرام اسحاقیہ کے علوم و معارف کے تسلسل کا مظہر ہوگا، جس میں 10 علماء و فضلاء، 4 حفاظ اور 10 قراء کرام کو اسنادِ فراغت و دستارِ فضیلت سے نوازا جائے گا۔

یہ مبارک تقریب ہندوستان بھر کے نامور علماء و مشائخ کی جلوہ افروزی سے منور ہوگی۔ بالخصوص شہزادۂ نعیم الاولیاء حضرت علامہ سید کلیم اشرف صاحب اشرفی الجیلانی، شہزادۂ کلیم الاولیاء حضرت علامہ سید جمال اشرف صاحب اشرفی الجیلانی جائس شریف، حضرت مفتی ولی محمد صاحب رضوی سربراہِ اعلیٰ سنی تبلیغی جماعت باسنی، حضرت قاری صوفی عبدالوحید صاحب قادری مہتمم فیضان اشفاق، ناگور شریف، نور العلماء حضرت علامہ پیر سید نوراللہ شاہ بخاری مہتمم و شیخ الحدیث دارالعلوم انوار مصطفیٰ، سہلاؤ شریف، سید السادات حضرت قاری سید محی الدین اشرف اشرفی الجیلانی ناظم اعلیٰ دارالعلوم فیاضیہ اور حضرت پیر سید صداقت علی جیلانی بغدادی ناگور شریف خصوصی طور پر تشریف لا رہے ہیں۔

اس دینی وعلمی پروگرام میں مصلحِ قوم و ملت حضرت علامہ محمد سعید اختر صاحب قبلہ بھوجپور، مرادآباد، فاضل اسحاقیہ خطیبِ راجستھان حضرت علامہ مولانا عبیداللہ حیدری صاحب، اور مقررشعلہ بار حضرت علامہ مولانا محمد ہاشمی صاحب کاشی پور اپنے ولولہ انگیز خطابات سے شرکاءِ محفل کے دلوں میں ایمان کی حرارت پیدا کریں گے۔

راجستھان، گجرات، یوپی، ایم پی، ہریانہ سمیت ملک کے مختلف خطوں سے اسحاقیہ کے فضلاء،دیگر علماء کرام اور مشائخ عظام کی بڑی تعداد اس جلسہ میں جلوہ افروز ہوگی، جو اس محفل کی روحانیت و جاذبیت کو مزید بڑھائے گی۔

پروگرام کی تفصیل کچھ اس طرح ہے-

بعد نماز ظہر: دارالعلوم سے متصل زندہ شاہ مسجد میں ختم بخاری شریف و خصوصی دعا-
بعد نماز عشاء: دارالعلوم کے صدر گیٹ کے سامنے طلبائے دارالعلوم اسحاقیہ کا علمی و دینی پروگرام، جلسۂ دستار بندی اور علمائے کرام کے خطابات-
اختتام: رات 12:30 بجے صلوٰة و سلام اور دعا کے ساتھ-
لہٰذا حسب صراحت اس پرنور اور فیض رساں دینی وعلمی پروگرام میں شرکت کر کے علم و ایمان کی دولت سے مالامال ہوں، بزرگانِ دین کی دعاؤں سے مستفید ہوں اور اپنی آخرت کو سنوارنے کا ذریعہ بنائیں۔ یہ جلسہ محض ایک تقریب نہیں، بلکہ علم و روحانیت کا عظیم مینار ہے، جس کی روشنی ہر دل میں یقین و محبت کے چراغ جلائے گی۔
مذکورہ اطلاع دارالعلوم انوارمصطفیٰ سہلاؤشریف کے ناظم تعلیمات حضرت مولانا محمد شمیم احمد صاحب نوری مصباحی نے پریس ریلیز کے ذریعہ دیا

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر