خبرنامہ

دارالعلوم انوار حق، دوکڑا میں اصلاح معاشرہ کانفرنس و جشن دستار

18 فروری 2025، بروز منگل، جملہ عاشقانِ رسول سے شرکت کی اپیل

دوکڑا، سنت کبیر نگر (پریس ریلیز)

دارالعلوم اہل سنت انوارِ حق، دوکڑا پوسٹ مہولی، ضلع سنت کبیر نگر میں ایک روح پرور، ایمان افروز اور عظیم الشان دینی و اصلاحی اجلاس بعنوان “اصلاحِ معاشرہ کانفرنس و جشنِ دستارِ حفظ القرآن” 19 شعبان المعظم 1446ھ بمطابق 18 فروری 2025 عیسوی بروز منگل منعقد ہو رہا ہے۔ یہ مبارک و مسعود محفل نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ سجائی جا رہی ہے، جہاں قرآن و سنت کی روشنی میں اصلاحِ معاشرہ اور حفاظِ کرام کی دستار بندی کا پرنور اجتماع ہوگا۔
اس بابرکت محفل کی سرپرستی پیرطریقت حضرت علامہ مولانا سید محمد اویس صاحب قبلہ قادری رضوی شیخ الحدیث دارالعلوم اہل سنت اشرف العلوم، ڈیوہاری بستی فرمائیں گے، جب کہ صدارت کے فرائض معمارِ قوم و ملت حضرت علامہ مولانا حافظ و قاری عبدالجبار صاحب خطیب و امام مسجد قرطبہ، جوگیشوری، ممبئی و حضرت علامہ مولانا حافظ و قاری محمد افروز صدیقی صاحب خطیب و امام بھانڈوپ مسجد، ممبئی انجام دیں گے۔
قیادت کے فرائض نازشِ فکر و فن حضرت علامہ مولانا عابد علی صاحب نظامی علیمی پرنسپل دارالعلوم انوارِ حق، دوکڑا انجام دیں گے جب کہ نظامت کے فرائض نقیبِ اہلِ سنت حضرت علامہ مولانا محمد ہارون صاحب علیمی ادا کریں گے۔

اس مبارک اجلاس میں عالمِ اسلام کی نابغۂ روزگار شخصیات اپنے علمی و روحانی خطابات سے قلوب و اذہان کو منور فرمائیں گی، جن میں خصوصاً خطیبِ ایشیا و امریکہ، مبلغِ اسلام حضرت علامہ مولانا محمد مسعود احمد صاحب قبلہ برکاتی مصباحی استاذ الجامعۃ الاشرفیہ، مبارک پور، اعظم گڑھ،فاتحِ کرناٹک، مناظرِ اہل سنت حضرت علامہ مولانا مفتی علاؤ الدین صاحب قبلہ مصباحی مہنداول، سنت کبیر نگر اپنے ولولہ انگیز خطابات کے ذریعے شرکائے محفل کے دلوں میں ایمان کی تازگی اور روحانی حرارت پیدا کریں گے۔

عشقِ مصطفیٰ ﷺ سے لبریز اس محفل میں نعت خوانی کے لیے ملک کے نامور ثنا خوانانِ مصطفیٰ ﷺ جلوہ افروز ہوں گے، جن میں:شہنشاہِ ترنم، شاعرِ ہندوستان محترم جناب زین العابدین صاحب قبلہ کانپوری وبلبلِ باغِ مدینہ، مشہور و معروف نعت خواں جناب ممتاز ٹانڈوی صاحب قبلہ اپنی مترنم اور پرکیف آوازوں میں مدحتِ سرورِ کونین ﷺ پیش کریں گے، جس سے محفل کی روحانی فضا مزید معطر ہو جائے گی۔
اس علمی و روحانی اجلاس میں یہ جلیل القدر شخصیات رونق افروز ہوں گی، جن میں:استاذ الحفاظ، ممتاز القراء حضرت حافظ و قاری عبدالکریم نعیمی صاحب قبلہ صدر شعبۂ حفظ دارالعلوم علیمیہ جمدا شاہی بستی،فخر القراء حضرت حافظ و قاری امیر حسن صاحب قبلہ، ناشرِ مسلکِ اعلیٰ حضرت حضرت علامہ مولانا مفتی مزمل حسین صاحب قبلہ وغیرہم
تمام عاشقانِ رسول، علمائے کرام، مشائخِ عظام اور عوامِ اہلِ سنت سے مؤدبانہ گذارش ہے کہ اس ایمان افروز محفل میں شرکت فرما کر قرآن و حدیث کے انوار و برکات سے مستفید و مستفیض ہوں اور اپنی دنیا و آخرت کی کامیابی کا سامان کریں۔
یہ محفل نہ صرف حفاظِ کرام کی سند و دستار کے ذریعہ تکریم کا ذریعہ بنے گی بلکہ معاشرے کی اصلاح، دینی شعور کی بیداری اور مسلکِ حق اہلِ سنت و جماعت المعروف فی زماننا”مسلک اعلیٰ حضرت” کی ترویج و اشاعت میں سنگِ میل ثابت ہوگی۔

اللّٰہ تعالیٰ اس محفل کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے اور تمام شرکاء کو اپنے انوار و برکات سے نوازے۔ آمین بجاہِ سید المرسلین ﷺ
مذکورہ اطلاع دارالعلوم انوارمصطفیٰ سہلاؤشریف کے ناظم تعلیمات ادیب شہیر حضرت مولانا محمد شمیم احمد صاحب نوری مصباحی نے پریس ریلیز کے ذریعہ دیا –

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر