وزیر اعظم مودی کی ’آپ-دا‘ پر تنقید، جھگیاں نہ توڑنے کی گارنٹی

بھارتیہ وزیر اعظم نریندرمودی نے دہلی میں ‘آپ-دا’ حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا، جھگیاں نہ توڑنے اور فلاحی اسکیموں کو جاری رکھنے کی گارنٹی دی
دہلی میں انتخابی مہم کے دوران مودی نے آر کے پورم کی ریلی میں کہا کہ آپ-دا پارٹی نے دہلی کے 11 سال برباد کر دیے ہیں۔ انہوں نے کہا، “دہلی کے ہر خاندان سے میری درخواست ہے… ہمیں آپ سب کی، دہلی والوں کی خدمت کا موقع ضرور دیں… میں گارنٹی دیتا ہوں، آپ کی ہر مشکل، ہر پریشانی کو ختم کرنے کے لیے محنت کروں گا۔”
ساتھ ہی، مودی نے دہلی میں جھگیوں کو نہ توڑنے کی بھی گارنٹی دی، اور دہلی میں پہلے سے چل رہی فلاحی اسکیموں کو بی جے پی کی حکومت بننے پر بند نہ کرنے کی گارنٹی بھی دی ہے۔ مرکزی وزیر امیت شاہ نے بھی غریبوں کے لیے چل رہی فلاحی اسکیموں کو بند نہ کرنے کے لیے پہلے ہی لوگوں کو یقین دہانی کرائی ہے