خبرنامہ

عشق کا جنون یا حد سے گزر جانے والی حرکت؟

کہتے ہیں محبت وہ جنون ہے جو نہ دن دیکھتا ہے نہ قانون، کوئی چاند تارے توڑنے کی بات کرتا ہے تو کوئی دنیا سے ٹکرانے کو تیار ہوتا ہے۔ عشق میں گرفتار دل صرف دھڑکتا نہیں، کبھی کبھی دغا بھی دیتا ہے۔ کچھ ایسا ہی کارنامہ ایک نوجوان نے انجام دیا، جس نے وفا کی تمام حدیں پار کرتے ہوئے اپنی محبوبہ کو سوٹ کیس میں چھپا کر لڑکوں کے ہاسٹل میں داخل کرنے کی فلمی کوشش کی۔ عشق اندھا ہوتا ہے، مگر سی سی ٹی وی کی آنکھ کبھی نہیں سوتی۔
یہ حیران کن واقعہ مبینہ طور پر ہریانہ کے ضلع سونی پت کی ایک معروف نجی یونیورسٹی کے ہاسٹل میں پیش آیا، جہاں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔یونیورسٹی قوانین کے مطابق لڑکیوں کا بوائز ہاسٹل میں داخلہ سختی سے ممنوع ہے، مگر عشق میں مبتلا ایک نوجوان نے تمام حدیں پار کرتے ہوئے اپنی گرل فرینڈ کو سوٹ کیس میں چھپا کر ہاسٹل لانے کی کوشش کی۔
تاہم، قسمت نے ساتھ نہ دیا۔ جب وہ لڑکی کو لے کر داخل ہو رہا تھا، تو اچانک سوٹ کیس کے اندر سے آواز آ گئی، جس پر سیکیورٹی گارڈز کو شک ہوا۔ انھوں نے فوراً بیگ کھولنے کا فیصلہ کیا اور جب زپ کھولی تو سامان کی جگہ ایک زندہ لڑکی کو دیکھ کر سب دنگ رہ گئے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خواتین سیکیورٹی اہلکار سوٹ کیس کھولتی ہیں اور حیرانی سے پیچھے ہٹتی ہیں کیوں کہ اس میں سے ایک لڑکی نکلتی ہے۔یہ واضح نہیں ہو سکا کہ لڑکی اسی ادارے کی طالبہ ہے یا کسی اور جگہ سے آئی تھی۔ البتہ، اس واقعے نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے اور لوگ طرح طرح کے تبصرے کر رہے ہیں۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر