خبرنامہ

مولانا روشن القادری اورشہاب الدین کو گولڈ میڈل ملنے پر مبارکباد

باڑمیر(پریس ریلیز) مہاراجہ گنگا سنگھ یونیورسٹی، بیکانیر کے نویں جلسہ تقسیمِ اسناد میں ضلع باڑمیر کے دو ہونہار طلبہ نے نمایاں کامیابی حاصل کر کے اپنے علاقے کا نام روشن کیا۔

دارالعلوم انوارمصطفیٰ سہلاؤشریف کے فاضل اور پچھمائی نگر، سہلاؤشریف ہی کے رہنے والے مولانا روشن القادری انواری اور ہندوپاک کے سرحدی گاؤں لکھڑیالی کے جناب شہاب الدین صاحب نے ایم اے اردو کے امتحان میں اوّل مقام حاصل کر کے یونیورسٹی گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ اس شاندار کامیابی پر عزت مآب گورنر، جناب ہری بھاؤ باگڑے نے 26 مارچ 2025 کو ہونے والے تقریبِ تقسیمِ اسناد میں انہیں گولڈ میڈل سے نوازا۔
یہ اعزاز نہ صرف ان کے لیے بلکہ پورے علاقہ تھار کے لیے باعثِ افتخار ہے۔ ان دونوں نے اپنی محنت، لگن اور بلند حوصلے سے یہ ثابت کر دیا کہ علم و ہنر کی دنیا میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے عزم و استقلال ہی سب سے بڑی طاقت ہے۔
ان کی اس عظیم کامیابی پر اہلِ خانہ، اساتذہ اور علاقے کے معززین نے خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ نوجوان نسل کے لیے ایک مثالی نمونہ ہیں۔ معروف عالم دین اور دارالعلوم انوارمصطفیٰ سہلاؤشریف کے ناظم تعلیمات ادیب شہیر حضرت مولانا محمد شمیم احمد صاحب نوری مصباحی نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ “بلاشبہ ان کی یہ کامیابی اس بات کی واضح دلیل ہے کہ مدارس اسلامیہ کے طلبہ اگر دینی تعلیم کے ساتھ عصری تعلیم پر بھی توجہ دیں تو وہ ضرور اس طرح کی کامیابیاں حاصل کرلیں گے-کیوں کہ مدارس کے طلبہ کے اندر کسی بھی زاویہ سے ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہوتی‘‘
مختلف علمی و ادبی حلقوں، تعلیمی اداروں اور سماجی شخصیات بالخصوص محبان جہانیاں کمیٹی کے ممبران و فرزندان انوارمصطفیٰ نے بھی انہیں دلی مبارکباد پیش کی اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر