خبرنامہ

ادارہ النور ٹائمز کی جانب سے مغربی بنگال اردو اکاڈمی کے ایوارڈز کے اعلان پر مبارک باد

النور ٹائمز

مغربی بنگال اردو اکاڈمی نے اردو زبان و ادب کے فروغ کے لیے 2023 کے قومی اور ریاستی سطح کے ایوارڈز کا اعلان کیا ہے، جن میں تخلیقی، تنقیدی، اور تحقیقی ادب کے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والے مصنفین اور شعرا کو اعزازات دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ادارہ النور ٹائمز کی ادارتی ٹیم، بالخصوص ایڈیٹر ان چیف پروفیسر محمد شہباز عالم، سب ایڈیٹر غلام علی اخضر، ایڈیٹوریل ایڈوائزر ڈاکٹر فیض ارشد اور پروفیسر علیم الدین شاہ، اور ایسوسی ایڈیٹرز ڈاکٹر تنویر ارشد اور ڈاکٹر امتیاز احمد علیمی نے مغربی بنگال اردو اکاڈمی کے اس اعلان پر ایوارڈ یافتگان کو تہنیت پیش کی اور ان کی علمی و ادبی خدمات کو سراہا۔

قومی سطح پر تخلیقی ادب ایوارڈ 2023 کے لیے راستے خاموش ہیں کے مصنف مکرم نیاز، تشبیہ میں تقلیب کا بیانیہ کے مصنف نورین علی حق، اور رات کی بات کے مصنف خورشید اکرم کو نامزد کیا گیا ہے۔ ریاستی سطح پر مرتبین ادب ایوارڈ 2023 کے تحت دبیر احمد کا ذہنی و فکری سفر کے مصنف علیم ہاشمی، نذیر احمد یوسفی کی تنقیدی بصیرت کے مصنف عبدالحلیم انصاری، اور کھرے کھوٹے کے مصنف احسن مفتاحی ایوارڈ کے لیے منتخب ہوئے ہیں۔

ریاستی سطح پر شعری ادب ایوارڈ 2023 کے لیے جہاں الفاظ جگنو ہیں کے مصنف ف۔ س۔ اعجاز، معراج سخن کے مصنف معراج احمد معراج، اور سخن زار کے مصنف معصوم شرقی کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے۔

قومی سطح پر تحقیقی ادب ایوارڈ 2022 کے لیے رموز بلاغت کے مصنف ارشد عبد الحمید، کلیات یگانہ کے مرتب وسیم فرحت علیگ اور خطاطی کی مختصر تاریخ کے مصنف ذکیر الدین خطاط کو نامزد کیا گیا ہے۔

قومی سطح پر تخلیقی (شعری) ادب ایوارڈ 2023 کے لیے دشت امکاں کے خالق پروفیسر ظفر انصاری ظفر، غبار حیرانی کے تخلیق کار احمد محفوظ، اور کاسۂ دل کے شاعر ڈاکٹر منصور خوشتر کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے۔

ادارہ النور ٹائمز نے مغربی بنگال اردو اکاڈمی کی ان کاوشوں کو سراہا اور اس اعلان پر ایوارڈ یافتگان کو مبارکباد دی ہے۔ ان ایوارڈز کا مقصد اردو ادب کے فروغ اور اس کے ادبی سرمایے کو محفوظ رکھنا ہے، تاکہ اردو کی نئی نسل کو اس کی اہمیت اور ورثے سے آگاہ کیا جا سکے۔ ادارہ النور ٹائمز نے امید ظاہر کی ہے کہ اکاڈمی کی یہ کاوشیں اردو ادب کے میدان میں مزید ترقی کا سبب بنیں گی۔

ادارہ النور ٹائمز نے ایوارڈز کے لئے منتخب تمام مصنفین اور شعرا کو ان کی محنت اور اردو ادب کے لیے ان کے ناقابلِ فراموش کردار پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر