خبرنامہ

سنگرولی میں کوئلہ سے لدی ٹرک سے حادثہ

مدھیہ پردیش سنگرولی میں کوئلہ سے لدی ٹرک کی زد میں آ کر دو افراد کی موت ہوگئی، جس کے بعد غصے میں آئی بھیڑ نے 7 بسوں اور 4 ہیوا گاڑیوں کو آگ لگا دی۔ پولیس نے فوراً کارروائی کرتے ہوئے حالات کو قابو کیا اور ہلاک ہونے والوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیں۔

مڈھیہ پردیش کے سنگرولی ضلع میں جمعہ کے روز کوئلہ سے لدی ٹرک کی زد میں آنے سے موٹر سائیکل پر سوار دو افراد کی موت ہوگئی۔ اس کے بعد غصے میں آ کر بھیڑ نے 7 بسوں اور 4 ہیوا (مال بردار گاڑیاں) کو آگ لگا دی، جس سے پورے علاقے میں افراتفری پھیل گئی۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت رام لالو یادو اور رام ساگر پرجاپتی کے طور پر ہوئی ہے۔ یہ واقعہ مڑھا تھانہ کے تحت امیلیا گھاٹی میں پیش آیا۔ دونوں ہلاک ہونے والے مقامی باشندے تھے۔ امیلیا گھاٹی میں سڑک حادثے کے بعد ہونے والی ہنگامہ آرائی کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور بھیڑ کو منتشر کر کے حالات کو قابو میں کیا۔ پولیس نے حادثے میں ہلاک ہونے والے دونوں افراد کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ضلعی ہسپتال بھیج دیں۔ حالات کے پیش نظر پولیس کی اضافی نفری کو موقع پر تعینات کیا گیا۔ سنگرولی کے کلکٹر چندر شیکھر شکر اور پولیس سپرنٹنڈنٹ منوج کھتری بھی موقع پر پہنچے اور حالات کا جائزہ لیا۔ اطلاعات کے مطابق جن گاڑیوں کو بھیڑ نے آگ لگائی وہ اسی کول مائنز کمپنی کی تھیں جس کے لودر ٹرک سے یہ حادثہ ہوا تھا۔ یہ گاڑیاں کوئلہ کی ترسیل اور کول مائنز میں کام کرنے والے ملازمین کو لانے لے جانے کا کام کر رہی تھیں۔ سنگرولی کے پولیس سپرنٹنڈنٹ منوج کھتری نے بتایا کہ غصے میں آئی بھیڑ گاڑیوں کو آگ لگانے کے بعد کول مائنز کی طرف بڑھ رہی تھی، مگر پولیس نے فوراً کارروائی کرتے ہوئے بھیڑ کو منتشر کر دیا۔









admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر