خبرنامہ

چراغ پاسوان: مرکز چھوڑ کر بہار کی سیاست میں سرگرم ہوں گا

بہار میں اسمبلی انتخابات قریب آتے ہی سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔ لوک جن شکتی پارٹی (رام ولاس) کے صدر اور مرکزی وزیر چراغ پاسوان نے اعلان کیا ہے کہ اگر پارٹی چاہے تو وہ اسمبلی انتخابات لڑنے کے لیے تیار ہیں۔ انھوں نے کہا کہ وہ زیادہ دنوں تک مرکز کی سیاست میں نہیں رہیں گے اور بہار ہی ان کی سیاست کا مرکز ہوگا۔
چراغ پاسوان نے تیجسوی یادو کے اس مطالبے کی حمایت کی ہے کہ شراب بندی قانون سے ’تاری‘ کو ہٹایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ مطالبہ درست ہے اور ان کی پارٹی بھی پہلے سے اس کی حمایت کرتی رہی ہے، لیکن چوں کہ وہ حکومت میں شامل نہیں ہیں اس لیے کابینہ میں یہ مسئلہ نہیں اٹھا سکتے۔
کشمیر کے پہلگام میں دہشت گرد حملے پر چراغ پاسوان نے اپوزیشن کے بعض رہنماؤں کے بیانات کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے موقع پر ملک کو متحد رہ کر دشمن کا مقابلہ کرنا چاہیے۔
این ڈی اے میں سیٹوں کی تقسیم پر چراغ پاسوان کا کہنا تھا کہ جیسے لوک سبھا انتخابات میں اتفاق رائے سے سیٹوں کا بٹوارہ ہوا تھا، ویسے ہی اسمبلی انتخابات کے لیے بھی سیٹوں کی تقسیم ہو جائے گی۔جتن رام مانجھی کی امیت شاہ سے ملاقات پر چراغ پاسوان نے کہا کہ اگر کوئی معاملہ تھا تو مانجھی جی نے ضرور اسے بی جے پی قیادت کے سامنے رکھا ہوگا اور انھیں تسلی بخش جواب ملا ہوگا۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر