خبرنامہ

چراغ۔نتیش کی سیاسی گپ شپ،اسمبلی الیکشن پر قیاس آرائیاں

پٹنہ:سیوان کی ریلی میں تمام سیاسی رہنما اسٹیج پر موجود تھے اور سب وزیرِ اعظم کے منتظر تھے۔ اسی دوران بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور مرکزی وزیر چراغ پاسوان کے درمیان غیر رسمی گفتگو شروع ہوئی۔ این ڈی ٹی وی کے مطابق اس گفتگو کی تفصیل کچھ یوں ہے:نتیش کمار نے چراغ پاسوان سے پوچھا کہ کیا وہ بہار اسمبلی کا انتخاب لڑنے جا رہے ہیں؟ اگر ہاں، تو کس حلقے سے؟ ساتھ ہی یہ بھی سوال کیا کہ اسمبلی انتخاب لڑنے کی ان کو کیا ضرورت ہے؟چراغ پاسوان نے جواب دیا کہ پارٹی ابھی تیاری کے مرحلے میں ہے اور حتمی فیصلہ ابھی نہیں ہوا۔ یہ بھی کہا کہ یہ فیصلہ پارٹی لے گی۔نتیش کمار نے چراغ کو مشورہ دیا کہ وہ نوجوان ہیں، ایم پی ہیں، مرکزی وزیر ہیں اور ان کا سیاسی مستقبل تابناک ہے، ایسے میں انھیں اسمبلی انتخابات لڑنے کی ضرورت نہیں۔ انھوں نے چراغ کو ان کے والد رام ولاس پاسوان کے ساتھ دیرینہ تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ چراغ بھی ان کے لیے اتنے ہی قابلِ احترام ہیں۔
وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ آنے والے وقت میں چراغ بہار کی سیاست میں اہم کردار ادا کریں گے۔چراغ نے جواب دیا کہ اگر پارٹی اور بہار کی عوام چاہے گی تو وہ ضرور اسمبلی انتخاب لڑیں گے اور اس وقت وہ نتیش کمار سے آشیرواد لینے بھی آئیں گے۔اس گفتگو کے سیاسی معنی تلاش کیے جا رہے ہیں۔ خاص طور پر جے ڈی یو کے لیے یہ ایک الجھن کی صورت ہے کہ چراغ آخر کیوں اسمبلی انتخابات میں دلچسپی لے رہے ہیں۔ کیا اس کے پیچھے بی جے پی کا اشارہ ہے یا کوئی سیاسی دباؤ کی حکمت عملی؟واضح رہے کہ پچھلے اسمبلی انتخابات میں چراغ نے نتیش کمار کی پارٹی جے ڈی یو کے خلاف اکیلے میدان میں اتر کر اسے خاصا نقصان پہنچایا تھا، جب کہ اس وقت وہ بی جے پی کے ساتھ تھے۔اب جب کہ چراغ کو این ڈی اے کا حصہ مانا جا رہا ہے، انھیں نتیش کمار کے لیے ووٹ مانگنے ہوں گے، جو کہ ان کے لیے ایک چیلنج ہو سکتا ہے، خاص طور پر اس وقت جب وہ بہار حکومت کی پالیسیوں اور قانون و انتظام پر تنقید کرتے رہے ہیں۔یہ بات چیت ظاہر کرتی ہے کہ بہار کا انتخابی ماحول ابھی سے دلچسپ رخ اختیار کرتا جا رہا ہے، اور یہ صرف شروعات ہے، آگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر