خبرنامہ

چین کا امریکی درآمدات پر جوابی ٹیرِف

چین نے امریکہ کی جانب سے اضافی ٹیرِف کے جواب میں 10 اپریل سے تمام امریکی درآمدات پر اضافی محصولات عائد کر دیے، صدر شی جن پنگ نے ہمسایہ ممالک سے تعلقات مضبوط کرنے پر زور دیا۔

چین کی وزارت خزانہ نے منگل کے روز ایک اہم اعلان میں کہا ہے کہ امریکہ سے آنے والی تمام درآمدات پر اضافی محصولات (ٹیرِف) عائد کیے جا رہے ہیں۔ یہ محصولات 10 اپریل کو چین کے مقامی وقت کے مطابق رات 12 بج کر 1 منٹ سے نافذ العمل ہوں گے۔ حکام کے مطابق یہ فیصلہ امریکہ کی جانب سے چین پر لگائے گئے بھاری محصولات کے ردِعمل میں کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ حال ہی میں امریکہ نے چین سے درآمد ہونے والے مختلف اشیاء پر 50 فیصد اضافی ٹیرِف عائد کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد چین پر مجموعی محصولات کی شرح بڑھ کر 104 فیصد ہو گئی تھی۔ امریکی حکومت کا مؤقف ہے کہ یہ اقدام چین کی مبینہ غیر منصفانہ تجارتی پالیسیوں، سبسڈی نظام اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کے دباؤ کے خلاف اٹھایا گیا ہے۔چینی حکومت نے اس اقدام کو “جارحانہ اور بلاجواز،، قرار دیتے ہوئے نہ صرف اس کا سخت نوٹس لیا بلکہ بین الاقوامی برادری سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ امریکہ کے اس یکطرفہ اور تجارتی اصولوں کے خلاف اقدام کی مخالفت میں متحد ہو۔
چینی صدر شی جن پنگ نے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ “ہمیں امریکہ کے دباؤ کے خلاف ڈٹ کر کھڑا ہونا ہے۔ اس مقصد کے لیے ضروری ہے کہ چین اپنے قریبی ہمسایہ ممالک، بالخصوص ایشیائی ریاستوں کے ساتھ اقتصادی، سیاسی اور سیکیورٹی تعاون کو مزید فروغ دے۔،،
انھوں نے مزید کہا کہ چین عالمی تجارتی نظام کے اصولوں کا احترام کرتا ہے اور چاہتا ہے کہ مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کیا جائے، لیکن اگر کسی بھی ملک نے چین کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی تو چین اس کا مؤثر جواب دے گا۔تجزیہ نگاروں کا ماننا ہے کہ یہ نئی کشیدگی عالمی منڈیوں پر اثر انداز ہو سکتی ہے، خاص طور پر اُن ممالک پر جن کی معیشت چین یا امریکہ سے جڑی ہوئی ہے۔ عالمی سطح پر پہلے ہی مہنگائی اور سپلائی چین کے مسائل کا سامنا ہے، ایسے میں دنیا کی دو بڑی معیشتوں کے درمیان تجارتی کشمکش مزید مسائل کو جنم دے سکتی ہے۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر