چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں)
صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر میں کہا کہ چین کبھی بھی امریکہ کو معیشت میں پیچھے نہیں کرسکتا۔ اسی تقریر میں انھوں نے افغانستان پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ۲۰سال تک جاری جنگ کے بعد ۲۰۲۱ میں امریکی فیوں کی واپسی درست فیصلہ تھا۔ بائیڈن نے اپنی تقریر میں روس، چین، عزہ جنگ ،یوکرین جنگ، اور ایران کے مسائل پراپنے خیالات اظہار کیا۔ ایران پر بائیڈن نے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج ایران جتنا کمزور ہے اتنا وہ پچھلی دہائیوں میں کبھی نہیں تھا۔