خبرنامہ

وزیراعلیٰ مہلا روزگار یوجنا سے خواتین کو خود کفالت کی راہ

پٹنہ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے خواتین کو معاشی طور پر خودمختار بنانے کے لیے ایک نئی اسکیم “وزیراعلیٰ مہلا روزگار یوجنا” کا آغاز کیا ہے۔ اس اسکیم کا مقصد ریاست کی خواتین کو روزگار فراہم کرنا اور انھیں اپنے پیروں پر کھڑا ہونے کا موقع دینا ہے۔ انتخابی سال کے پیش نظر نتیش کمار کی جانب سے یہ قدم خواتین کے لیے ایک بڑا تحفہ سمجھا جا رہا ہے۔ اس منصوبے کے تحت ہر اہل خاتون کو ابتدائی طور پر 10 ہزار روپے کی مالی امداد دی جائے گی تاکہ وہ اپنا چھوٹا کاروبار یا کوئی بھی ذریعہ معاش شروع کر سکیں۔ یہ رقم سیدھے ان کے بینک اکاؤنٹ میں منتقل کی جائے گی۔ اس کے بعد اگر متعلقہ خاتون کاروبار یا روزگار میں مسلسل سرگرم رہتی ہے تو چھ ماہ بعد جائزہ لے کر مزید دو لاکھ روپے تک کی امداد دی جا سکتی ہے۔ اس اسکیم سے خاص طور پر وہ خواتین فائدہ اٹھا سکیں گی جو جیوِکا خود امدادی گروپ (SHG) سے منسلک ہیں۔ حکومت کی طرف سے یہ اعلان کیا گیا ہے کہ جلد ہی اس اسکیم کے لیے درخواست دینے کا عمل شروع کر دیا جائے گا، جس میں آن لائن اور آف لائن دونوں طریقے موجود ہوں گے۔ اس منصوبے پر عمل درآمد کی ذمہ داری دیہی ترقیات محکمہ کو سونپی گئی ہے اور شہری ترقی و رہائش کا محکمہ بھی ضرورت کے مطابق اس میں تعاون کرے گا۔ حکومت کا ارادہ صرف مالی امداد فراہم کرنا نہیں بلکہ خواتین کو ہنر مندی، تربیت اور کاروباری رہنمائی دے کر مکمل خودکفیل بنانا ہے۔ اس کے علاوہ حکومت دیہی اور شہری علاقوں میں خواتین کے تیار کردہ سامان کی فروخت کے لیے مقامی بازار یا ہاٹ بازار بھی قائم کرے گی تاکہ خواتین کی مصنوعات کو مارکیٹ تک رسائی حاصل ہو سکے۔ اس قدم کو خواتین کو بااختیار بنانے کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جو آنے والے انتخابات میں بھی اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر