خبرنامہ

شادی کے بعد ہنگامہ، دلہن چاقو لے کر سوئی

پریاگ راج کی ستارہ اور کپتان کی شادی دونوں خاندانوں کی رضامندی سے ہوئی تھی، لیکن شادی کی پہلی ہی رات دونوں کے درمیان تعلقات کشیدہ ہو گئے۔ کپتان کا الزام ہے کہ ستارہ نے نہ صرف اس سے دوری اختیار کی بلکہ رات کو چاقو لے کر سوتی رہی، گویا کسی خطرے سے بچنے کی تیاری میں ہو۔ کپتان کے مطابق، یہ سب کچھ ستارہ نے اپنے مبینہ محبوب امن کی خاطر کیا۔اگرچہ ستارہ نے امن سے کسی بھی قسم کے تعلق سے انکار کیا، لیکن والدین کی طرف سے پولیس کو دیا گیا ایک تحریری معاہدہ (صلح نامہ) سامنے آیا جس میں امن اور ستارہ کے درمیان پرانے رشتے کی بات واضح طور پر درج ہے۔ یہی صلح نامہ کہانی کو ایک نیا رخ دیتا ہے۔
اس معاملے کی گہرائی جاننے کے لیے ایک نیوز چینل کی ٹیم امن کے گاؤں “کونا” پہنچی، جو پریاگ راج سے تقریباً 70 کلومیٹر دور ہے۔ امن کے اہلِ خانہ نے ستارہ یا کپتان کو جاننے سے انکار کیا اور کہا کہ امن اس وقت گجرات میں نوکری کر رہا ہےاور اسے جھوٹے مقدمے میں پھنسانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔البتہ گاؤں کے کچھ لوگوں نے دعویٰ کیا کہ امن کچھ دن پہلے تک گاؤں میں موجود تھااور ستارہ کے سسرال چھوڑنے کے دن بھی اُسے گاؤں میں دیکھا گیا۔ اگرچہ اس کی سرکاری طور پر تصدیق نہیں ہوئی، لیکن چہ میگوئیاں زور پکڑ رہی ہیں۔
ادھر ستارہ کے والدین نے کپتان پر جوابی الزامات عائد کیے ہیں۔ ان کے مطابق، شادی کے صرف تین دن بعد ستارہ واپس میکے آ گئی تھی اور بتایا کہ کپتان پہلے سے شادی شدہ ہے اور اس کی ایک بیٹی بھی ہے۔ستارہ نے کپتان پر جسمانی تشدد، دھمکیوں اور قید میں رکھنے جیسے سنگین الزامات بھی لگائے ہیں۔ اس کا کہنا ہے کہ کپتان کی پہلی بیوی نے اسے دھمکایا اور کپتان نے اس پر تشدد کیا۔ ستارہ کے مطابق، اسے مسلسل دبایا، مارا اور ذلیل کیا گیا۔کپتان کی طرف سے دعویٰ کیا گیا کہ ستارہ چاقو لے کر سوتی تھی اور اسے دھمکاتی تھی کہ قریب آیا تو کچھ بھی ہو سکتا ہے۔ اس کے مطابق، ایک دن واٹس ایپ پر ستارہ کے مبینہ عاشق امن کے پیغامات بھی ملے جن میں اس نے کپتان کو نقصان پہنچانے کی دھمکیاں دی تھیں۔
بعد ازاں دونوں خاندانوں کی موجودگی میں ایک تحریری صلح نامہ تیار کیا گیا، جس میں طے پایا کہ ستارہ معمول کی ازدواجی زندگی گزارے گی۔ وہ کچھ دنوں بعد دوبارہ سسرال لوٹی، لیکن پھر ایک دن سی سی ٹی وی میں دیکھا گیا کہ وہ چپ چاپ گھر کی چھت سے کود کر پِلر کے سہارے بھاگ گئی اور تب سے واپس نہیں آئی۔یہ معاملہ اس وقت مزید سنجیدہ ہو گیا جب پولیس کو دیا گیا صلح نامہ منظرِ عام پر آیا، جس میں امن اور ستارہ کے تعلقات کی تفصیل درج ہے اور دونوں خاندانوں کے گواہوں کے دستخط بھی موجود ہیں۔ پولیس افسر (ڈی سی پی یمناپار) نے اس دستاویز کی موجودگی کی تصدیق بھی کر دی ہے۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر