شناخت

مختصر تعارف:سید شاہ مصطفی علی سبز پوش شہید آنیؔ گورکھپوری قدس سرہ

ابرار رضا مصباحی


آپ کا اسم مبارک سید مصطفیٰ علی،تخلص آنیؔ اورلقب منظور الحق،بشیر الدین تھا،عرف عام میں حضرت شہیداور چھوٹے سرکار سے متعارف ہیں۔آپ کے والد ماجد شہورد الحق حضرت سید شاہ شاہد علی سبزپوش رشیدی فانیؔ گورکھپوری قدس سرہ تھے-آپ کی ولادت مبارکہ دار فانی گورکھ پور میں ۱۳۱۲ھ/ ۱۹۲۲ء میں ہو ئی۔ مدرسہ صولتیہ مکہ مکرمہ اور جامع الازہر، قاہرہ مصرکے تعلیم یافتہ تھے، علاوہ ازیں قطب وقت مولانا شاہ سکندر علی رشیدی پورنوی،جلالۃ العلم مفتی شاہ محمد یوسف رشیدی پورنوی اوراستاذ العلما مولاناشاہ اکرام الحق علیہم الرحمہ سے تعلیم حاصل کی۔ یوسف پور،غازی پور میں جناب اکرام الحق انصاری کی صاحبزادی سے آپ کا عقد ہوا،جن سے ایک صاحب زادے اور تین صاحبزادیاں تھیں: سیدواصل علی سبزپوش،سیدہ آسیہ بی بی، سیدہ فوزیہ بی بی، سیدہ سیما بی بی۔آپ کے پیر ومرشد اور والد مکرم حضرت شہود الحق نے مریدین و معتقدین اور عمائدین شہر کے اتفاق رائے سے آپ کو خانقاہ رشیدیہ جون پور کا سجادہ نشیں و متولی مقرر فرمایااور آپ دسویں سجادہ نشیں کی حیثیت سے مسند ارشاد پر فائزہوئے ۔ شعر و شاعری کا ذوق ورثے میں ملا تھا، آنیؔ تخلص اپنایا تھا۔ خلفا میں حضرت میر سید شاہ زاہد سجاد جعفری پٹنوی، حضرت مولانا شاہ غلام محمد یٰسین شاہدی پورنوی، حضرت مولانا شاہ تاج الدین رشیدی پورنوی ، حضرت حافظ شاہ یٰسین مہواری ہیں ۔ آپ نےبے شمار لوگوں کو اپنے علمی و روحانی فیوض سے سرفراز کیا اور سلسلۂ رشیدیہ کی ترقی و توسیع میں اہم کردار پیش کیا ۔آپ نے ۱۸؍ذی قعدہ ۱۳۷۸ھ/ جون ۱۹۵۸ء کوجام شہادت نوش فرمایا اور اپنے والد ماجد اور شیخ کامل حضرت شہود الحق کے پہلو میں سپرد خاک ہوئے۔آپ کا سالانہ عرس مبارک بڑے تزک و احتشام کے ساتھ منایاجاتا ہے۔قل شریف کا وقت دن کے 12 بج کر45 منٹ پر ہے۔


admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

شناخت

مبلغ اسلام حضرت علامہ محمد عبد المبین نعمانی مصباحی— حیات وخدمات

از:محمد ضیاء نعمانی مصباحی متعلم: جامعہ اشرفیہ مبارک پور یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ معاشرے کی کامیابی اور قوم
شناخت

فضا ابن فیضی شخصیت اور شاعری

17 جنوری آج مشہور معروف شاعر فضا ابن فیضی کا یوم وفات ہے فیض الحسن فضا ابن فیضی یکم جولائی