خبرنامہ

مہیساگر ندی پر پل گرنے سے 9 افراد ہلاک، کئی گاڑیاں دریا میں گریں

گجرات کے آنند ضلع میں مہیساگر ندی پر قائم گمبھيرا پل اچانک منہدم ہو گیا، جس کے نتیجے میں کئی گاڑیاں ندی میں جا گریں۔ اس افسوسناک حادثے میں کم از کم 9 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق، حادثے کے وقت ایک ٹرک، ایک ایکو گاڑی اور چند موٹر سائیکلیں پل سے گزر رہی تھیں، جو پل کے ساتھ ہی نیچے گر گئیں۔بتایا جا رہا ہے کہ یہ پل طویل عرصے سے خستہ حالی کا شکار تھا، لیکن متعلقہ حکام نے مرمت پر توجہ نہیں دی۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ انتظامیہ کی سنگین لاپرواہی کا نتیجہ ہے۔ حادثے کے بعد انتظامیہ میں ہلچل مچ گئی ہے۔
آنند کے کلکٹر پروین چودھری نے ابتدائی معلومات دیتے ہوئے کہا کہ “پل پر ایک ٹرک، ایک ایکو اور چند موٹر سائیکلیں تھیں، جو پل کے گرنے سے نیچے جا گریں۔ ریسکیو کا کام جاری ہے، وڈودرا کی ٹیم، پولیس اور این ڈی آر ایف کے اہلکار موقع پر موجود ہیں۔”حادثے کے بعد سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لوگ ندی میں گرے افراد کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ایک ٹینکر پل کے کنارے پر اٹک گیا جس کا اگلا حصہ فضا میں معلق اور پچھلا حصہ پل پر موجود تھا، جسے دیکھ کر لوگوں کی سانسیں رک گئیں۔
یہ پل وڈودرا اور آنند اضلاع کو آپس میں جوڑتا تھا۔ اس حادثے نے گجرات کے ماضی کے مشہور موربی پل سانحے کی یاد تازہ کر دی ہے، جس میں 100 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے۔کانگریس پارٹی نے سوشل میڈیا پر اس واقعے پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے لکھا کہ یہ حادثہ ‘گجرات ماڈل’ کے نام پر ہونے والے مبینہ بدعنوانی کو بے نقاب کرتا ہے۔ کانگریس نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر