خبرنامہ

اڑا لے جانے والی ہوائیں، چین میں ہنگامی الرٹ

شمالی چین کے مختلف علاقوں میں غیر معمولی شدید ہواؤں کے پیش نظر حکام نے شہریوں کو خبردار کر دیا ہے۔ متوقع ہے کہ سنیچر اور اتوار کو 150 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی، جن سے نہ صرف معمولات زندگی متاثر ہوں گے بلکہ انسانی جانوں کو بھی خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بیجنگ نے دس سالوں میں پہلی بار آندھی کے لیے اورنج وارننگ جاری کی ہے، جو خطرے کی دوسری بلند ترین سطح ہے۔
چینی محکمہ موسمیات کے مطابق، یہ ہوائیں منگولیا سے آنے والے ایک طاقتور سرد بھنور کا نتیجہ ہیں جو جنوب مشرق کی سمت بڑھ رہا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اتنی تیز ہوائیں انسان کو بھی اپنے ساتھ اڑا سکتی ہیں، خاص طور پر ان افراد کو جن کا وزن 50 کلوگرام سے کم ہے۔احتیاطی تدابیر کے طور پر تعلیمی سرگرمیاں معطل کر دی گئی ہیں، ملازمین کو جلدی گھروں کو بھیجنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں، جب کہ کھلی جگہوں پر ہونے والی تقریبات ملتوی یا منسوخ کر دی گئی ہیں۔ بیجنگ، تیانجن اور ہیبی کے مختلف علاقوں میں باغات، سیاحتی مقامات اور کھیلوں کے میدان بھی بند کر دیے گئے ہیں۔ہواؤں کی شدت کی پیمائش کے چینی نظام کے مطابق، 11 درجے کی ہوا خطرناک نقصان، جب کہ 12 درجے کی ہوا شدید تباہی کا باعث بن سکتی ہے۔ اس ہفتے کے اختتام پر ہواؤں کی شدت 11 سے 13 کے درمیان رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
بیجنگ میں درجہ حرارت میں 13 ڈگری سینٹی گریڈ تک کی کمی متوقع ہے۔ شہر کی فضا میں آگ لگنے کا خطرہ بڑھنے پر وارننگ جاری کر دی گئی ہے اور لوگوں کو کھلی جگہوں میں آگ جلانے سے روکا گیا ہے۔اس تمام صورتحال کے باوجود سوشل میڈیا پر صارفین مزاحیہ انداز میں ردعمل دے رہے ہیں۔ کچھ صارفین نے مذاق میں کہا کہ وہ زیادہ کھانے کی عادت کو اب فائدہ مند سمجھنے لگے ہیں کیونکہ اس سے “ہوا میں اُڑنے” کا خطرہ کم ہو گیا ہے۔حکام نے امید ظاہر کی ہے کہ اتوار کی رات سے ہواؤں کی شدت میں بتدریج کمی آنا شروع ہو جائے گی۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر