خبرنامہ

بہار انتخابات: پُرامن پولنگ مکمل، 66.9 فیصد ووٹنگ ریکارڈ ہوئی

بہار اسمبلی انتخابات کے دوسرے اور آخری مرحلے کی پولنگ منگل کی شام پُرامن طور پر مکمل ہوگئی۔ ریاست کے چیف الیکشن آفیسر ونود سنگھ گنجیال نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ پورے انتخابی عمل کے دوران کہیں سے بھی کسی طرح کی تشدد یا بدامنی کی اطلاع نہیں ملی۔ ان کے مطابق ووٹنگ مجموعی طور پر خوش اسلوبی سے انجام پائی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں مرحلوں میں اوسط ووٹنگ کی شرح 66.91 فیصد رہی، جس میں خواتین ووٹروں کی شرکت مردوں کے مقابلے میں نمایاں طور پر زیادہ رہی۔ خواتین ووٹروں نے 71.6 فیصد جب کہ مردوں نے 62.8 فیصد ووٹ ڈالے۔ گنجیال کے مطابق دوسرے مرحلے کے ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق ووٹنگ 68.79 فیصد رہی، تاہم تقریباً دو ہزار پولنگ بوتھ کے اعداد و شمار ابھی موصول نہیں ہوئے، جس سے آخری فیصد میں معمولی اضافہ متوقع ہے۔
چیف الیکشن آفیسر نے مزید بتایا کہ دونوں مرحلوں کے مجموعی اوسط کے لحاظ سے اب تک کل 66.90 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی ہے، جو پچھلے اسمبلی انتخابات کے مقابلے میں تقریباً 6.9 فیصد زیادہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جیسے جیسے باقی بوتھوں کے اعداد و شمار آئیں گے، حتمی شرح میں مزید اضافہ ممکن ہے۔ گنجیال نے کہا کہ ووٹروں کا جوش و خروش اس بار خاص طور پر خواتین میں زیادہ دیکھا گیا، جس سے جمہوری عمل کی مضبوطی کا اظہار ہوتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ انتخابی عمل کے دوران تمام پولنگ مراکز پر ویب کاسٹنگ کا انتظام کیا گیا تاکہ شفافیت برقرار رہے اور کسی بھی شکایت کی فوری نگرانی ممکن ہو سکے۔
انتخابی عہدیدار کے مطابق، اس بار مجموعی طور پر 2016 امیدوار میدان میں تھے جبکہ ووٹروں کی کل تعداد تقریباً 7 کروڑ 45 لاکھ تھی۔ گنجیال نے بتایا کہ منگل کو انتخابی ضابطہ اخلاق کے دوران تقریباً 3 کروڑ 52 لاکھ روپے مالیت کی غیر قانونی اشیاء ضبط کی گئیں، جن میں 1.7 کروڑ روپے کی شراب اور منشیات شامل تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ضابطہ اخلاق نافذ ہونے کے بعد سے اب تک کل 127 کروڑ روپے سے زائد کی ضبطیاں کی جا چکی ہیں، جن میں سے 78 کروڑ روپے کی مالیت شراب، منشیات اور دیگر نشہ آور اشیاء پر مشتمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مستعدی اور عوام کے تعاون سے انتخابات پُرامن ماحول میں مکمل ہوئے، جو بہار کے جمہوری شعور کی مضبوط علامت ہے۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر