دہلی انتخابات سے پہلے عام آدمی پارٹی کو بڑا جھٹکا

عام آدمی پارٹی کو بڑا جھٹکا، 7 ارکان اسمبلی کا استعفیٰ
دہلی اسمبلی انتخابات سے پہلے عام آدمی پارٹی کو ایک بڑا جھٹکا لگا ہے۔ عام آدمی پارٹی کے 7 ارکان اسمبلی نے پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ان ارکان میں تریلوک پوری کے رکن اسمبلی روہت مہرولیا، جنک پوری کے رکن اسمبلی راجیش رِشی، کستوربا نگر کے رکن اسمبلی مدن لال، پالم کے رکن اسمبلی بھاونا گوڑ، مہارولی کے رکن اسمبلی نریش یادو، آدرش نگر سیٹ سے پون شرما اور بجواسَن سیٹ سے رکن اسمبلی بی ایس جون کا نام شامل ہے۔