خبرنامہ

فلسطین مخالف مؤقف کی حامل بیئربک اقوام متحدہ کی سربراہ، غیرجانبداری پرخدشات

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی آئندہ صدر منتخب ہونے والی جرمن رہنما انالینا بیئربک پر فلسطینی نسل کشی کی حمایت اور روس مخالف پالیسیوں کے باعث شدید عالمی تنقید کی جا رہی ہے۔

جرمنی کی سابق وزیر خارجہ انالینا بیئربک کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کی صدارت کے لیے منتخب کر لیا گیا ہے۔ وہ یہ عہدہ ستمبر 2025 میں موجودہ صدر فلیمون یانگ سے سنبھالیں گی، جن کی مدت صدارت ایک سال پر مشتمل ہے۔ بیئربک کا انتخاب اقوام متحدہ کے مغربی یورپی و دیگر گروپ کی باری پر ہوا، جو پانچ علاقائی گروپوں کے تحت گردش کرنے والی قیادت کا حصہ ہے۔انتخاب ایک خفیہ رائے شماری کے ذریعے عمل میں آیا جو روس کی درخواست پر کی گئی۔ اس میں بیئربک کو 167 ووٹ حاصل ہوئے، جب کہ ان کی مد مقابل ہیلگا شمڈ صرف 7 ووٹ حاصل کر سکیں، جب کہ 14 ممالک نے ووٹ ڈالنے سے گریز کیا۔
بیئربک کی تعیناتی ایسے وقت میں ہوئی ہے جب ان پر فلسطین میں اسرائیلی مظالم کی کھلی حمایت اور صہیونی بیانیے کے فروغ کا الزام لگایا جاتا رہا ہے۔ ان پر تنقید کرنے والوں کا مؤقف ہے کہ وہ اسرائیل کے غزہ میں جاری فوجی اقدامات کی سیاسی پشت پناہی کر چکی ہیں۔ اکتوبر 2024 میں بیئربک نے یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کی طرف سے غزہ میں فوری انسانی جنگ بندی کے مطالبے کو روکے رکھا تھا۔ان کے انتخاب پر سوشل میڈیا پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ صارفین نے اقوام متحدہ کی تاریخ اور اصولوں کے تناظر میں ان کی تقرری پر سوالات اٹھائے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ ’’اقوام متحدہ نے جن اصولوں پر بنیاد رکھی تھی، آج وہی اصول پامال ہو رہے ہیں۔‘‘
مزید برآں، روسی نمائندوں نے بیئربک پر اقوام متحدہ میں روس مخالف بیانیہ آگے بڑھانے کا الزام بھی عائد کیا ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کو ایک ایسا عالمی پلیٹ فارم سمجھا جاتا ہے جو ان معاملات پر توجہ مرکوز کرتا ہے جنھیں سلامتی کونسل میں ویٹو کر دیا جاتا ہے۔ چوں کہ امریکہ نے غزہ کے حوالے سے متعدد قراردادیں ویٹو کی ہیں، ایسے میں یو این جی اے فلسطینی عوام کی آواز بلند کرنے کا واحد راستہ بن چکا ہے ،لیکن ناقدین کے مطابق، بیئربک کی قیادت میں اس پلیٹ فارم کی غیر جانبداری مشکوک ہو سکتی ہے۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر