خبرنامہ

آسٹریلیا میں نفرت پر مبنی جرائم اور ڈاکسنگ کے خلاف سخت قوانین متعارف

وزیر اعظم انتھونی البینیز نے نے اس قانون کی منظوری کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ ہم چاہتے ہیں کہ جو لوگ سامیت مخالف سرگرمیوں میں ملبوث ہیں انھیں پکڑا جائے، ان پر فرد جرم عائد کی جائے اور ان پر کڑی نظر رکھی جائے۔

سڈنی (ایجنسی)آسٹریلیا کی حکومت نے جمعرات کو نفرت پر مبنی جرائم کے خلاف ایک نیا قانون پیش کیا ہے جس کے تحت کسی فرد کی ذات، جنس، نسل، مذہب یا جنسی رجحان کو نشانہ بنانا قابل سزا جرم ہوگا۔ اس بل کے مطابق ایسے جرائم کے مرتکب افراد کو جرمانے کے ساتھ جیل کی سزا بھی ہو سکتی ہے۔
یہ بل اس وقت پیش کیا گیا ہے جب اسرائیل-غزہ جنگ کے بعد نفرت انگیز واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اٹارنی جنرل مارک ڈریفس نے اس بارے میں کہا کہ ’’کسی بھی آسٹریلیائی کو اس وجہ سے نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیے کہ وہ کون ہیں یا کس چیز پر یقین رکھتے ہیں‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’ہمیں اپنی متنوع، کثیر الثقافتی کمیونٹی کو محفوظ رکھنا اور مضبوط کرنا چاہیے۔‘‘
اس بل میں کسی گروہ یا فرد کے خلاف تشدد یا طاقت کے استعمال کی دھمکی دینے پر پانچ سال تک قید کی سزا تجویز کی گئی ہے، اور اگر دھمکی سے حکومت کو خطرہ لاحق ہو تو یہ سزا سات سال تک بڑھ سکتی ہے۔
لیبر حکومت نے کہا ہے کہ وہ ’’ڈاکسنگ‘‘ کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے ایک الگ قانون سازی کرے گی، جس کے تحت کسی کے ذاتی ڈیٹا کو آن لائن شیئر کر کے دھمکیاں دینا جرم ہوگا۔ اس قانون کے مطابق مجرموں کو چھ سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ وزیر اعظم انتھونی البینیز نے فروری میں وعدہ کیا تھا کہ وہ اسرائیل مخالف گروپوں کی جانب سے سینکڑوں یہودی آسٹریلوی شہریوں کی ذاتی معلومات آن لائن شیئر کرنے کے بعد اس جرم کو غیر قانونی قرار دیں گے۔
اینٹی ڈوکسنگ بل میں متاثرین کے لیے ’’سنگین رازداری کے حملوں‘‘ کی بنیاد پر مقدمہ دائر کرنے کی اجازت دی جائے گی، مگر صحافیوں اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کو اس سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر