خبرنامہ

ارپورا نائٹ کلب آتشزدگی، 25 ہلاک ،بی جے پی حکومت پر سوالات

گوا کے علاقے اَرپورا میں ہفتے کی رات ایک نائٹ کلب میں بھیانک آگ بھڑک اٹھنے کے باعث کم از کم 25 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ کئی دیگر شدید زخمی حالت میں مختلف اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔ اس دردناک واقعے نے نہ صرف ریاست بھر میں سنسنی پھیلا دی ہے بلکہ سیاسی ردِعمل بھی تیز ہوگیا ہے۔اس افسوسناک حادثے کے بعد عام آدمی پارٹی کی رہنما اور پارٹی کی گوا انچارج، آتیشی نے گوا کی بی جے پی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت کو اس بات کا جواب دینا ہوگا کہ آخر ایک ایسا نائٹ کلب جو بظاہر بغیر لائسنس کے چل رہا تھا، وہ بھی ایک واٹر باڈی کے قریب، کیسے برسوں سے سرگرم تھا۔
آتیشی نے کہاکل رات دیر گئے اربورا کے نائٹ کلب میں آگ بھڑک اٹھی، جس میں 25 قیمتی جانیں ضائع ہو گئیں۔ کئی لوگ ابھی بھی اسپتالوں میں شدید زخمی حالت میں موجود ہیں… جن کی جان گئی ہے، ہم ان کے اہلِ خانہ سے تعزیت کرتے ہیں۔ جو لوگ زیرِ علاج ہیں، ہم دعا کرتے ہیں کہ وہ جلد صحت یاب ہوں۔انہوں نے مزید سوال اٹھایا،بی جے پی حکومت کو واضح کرنا ہوگا کہ ایک نائٹ کلب، جس کے پاس ضروری لائسنس اور سرکاری منظوری موجود نہیں تھی، اسے بجلی کا کنیکشن کیسے فراہم کیا گیا؟ لِکَر لائسنس کس بنیاد پر جاری کیا گیا؟ واٹر باڈی کے کنارے یہ کلب قانونی منظوری کے بغیر کیسے چل رہا تھا؟”
آتیشی کا کہنا تھا کہ شمالی ساحلی پٹی (نارتھ کوسٹل بیلٹ) میں اگر کسی سے پوچھا جائے تو ہر نائٹ کلب اور ریسٹورنٹ مالک یہی بتائے گا کہ یہاں باقاعدہ ہفتہ وصولی ہوتی ہے۔ ان کے مطابق،تمام بڑے سیاسی رہنما ہفتہ وصولی میں ملوث ہیں اور اسی کرپشن کی وجہ سے آج 25 بے گناہ افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ میں وزیراعلیٰ پرمود ساونت سے پوچھتی ہوں کہ آخر ابھی تک اس معاملے پر کوئی کارروائی کیوں نہیں ہوئی؟ بی جے پی کو ان اہم سوالات کے جواب دینا ہوں گے۔دوسری جانب، گوا کے گورنر پوساپتی اشوک گجپتی راجو نے اس واقعے پر شدید افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا،یہ ایک نہایت افسوسناک اور دل دہلا دینے والا حادثہ ہے۔ زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ ہم خدا سے دعا کرتے ہیں کہ تمام زخمی جلد صحت یاب ہوں۔گورنر نے مزید بتایا کہ چیف سیکریٹری نے انہیں یقین دلایا ہے کہ اس سانحے کے بعد تمام ریگولیٹری محکموں کے عمل اور طریقۂ کار کا ازسرِنو جائزہ لیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ نہ صرف تشویشناک ہے بلکہ اس نے ریاست میں حفاظتی اقدامات سے متعلق کئی بنیادی سوالات بھی کھڑے کر دیے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ صدرِ جمہوریہ نے بھی اپنی گہری ہمدردی کا اظہار کیا ہے جبکہ طبی عملہ پوری مستعدی سے اپنی خدمات انجام دے رہا ہے۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر