عرس مخدوم علاء الحق پنڈویؒ کی تقریبات کا اعلان

پنڈوہ ، ضلع مالدہ (مغربی بنگال)
حضرت مخدوم علاء الحق پنڈویؒ کے سالانہ عرسِ پاک کی بابرکت تقریبات کا انعقاد بڑی درگاہ، قطب شہر، پنڈوہ شریف میں ہونے جا رہا ہے۔ یہ تقریبات زیر سرپرستی حضرت سید شاہ خواجہ بہاء الدین احمد صاحب منعقد ہوں گی، جو خانقاہ بارگاہ عشق، میتن گھاٹ، پٹنہ سیٹی سے وابستہ ہیں۔
عرس کی روحانی مجالس کا آغاز 24 جنوری 2025 بروز جمعہ، بعد نماز عشاء قل خوانی اور محفل سماع سے ہوگا۔
جبکہ 25 جنوری 2025 بروز ہفتہ، دن 11 بجے سے 2 بجے تک محفل سماع منعقد ہوگی۔ اسی دن بعد نماز عشاء قل، فاتحہ خوانی اور چادر پوشی کی خصوصی تقریب بھی ہوگی۔
تمام محبانِ اولیاء اور عقیدت مندوں کو ان روحانی مجالس میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔ حضرت مخدوم علاء الحق پنڈویؒ کے عرس کا مقصد ان کی تعلیمات کو عام کرنا اور روحانی فیض کا حصول ہے۔
نوٹ:
شرکا کو وقت کی پابندی اور نظم و ضبط کے ساتھ ان تقریبات میں شامل ہونے کی تاکید کی گئی ہے