خبرنامہ

امت شاہ کا بہار میں راہل گاندھی پر سخت سیاسی حملہ

مرکزی وزیر داخلہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر رہنما امت شاہ نے ہفتے کے روز بہار میں انتخابی ریلیوں کے دوران کانگریس رہنما راہل گاندھی پر زبردست حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بہار اسمبلی انتخابات میں انڈیا اتحاد (انڈین نیشنل ڈیولپمنٹل الائنس) کا صفایا ہو جائے گا اور اس شکست کے ساتھ ہی راہل گاندھی کی “دکان” بہار میں بند ہو جائے گی۔ امیت شاہ نے دعویٰ کیا کہ قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) 243 رکنی ریاستی اسمبلی میں 160 سے زائد نشستیں حاصل کر کے حکومت بنائے گا۔امت شاہ نے پورنیہ، کٹیہار اور سپول میں منعقدہ اپنی انتخابی ریلیوں میں کہا کہ راہل گاندھی اور راشٹریہ جنتا دل کے رہنما تیجسوی یادو بہار کے سیمانچل علاقے کو ’’گھس پیٹھیوں کا اڈہ‘‘ بنانے پر تلے ہوئے ہیں۔ انہوں نے واضح انداز میں کہا کہ این ڈی اے حکومت ہر غیر قانونی مہاجر کا پتہ لگائے گی، ان کی شناخت کرے گی، ان کے نام ووٹر لسٹ سے حذف کرے گی اور انہیں ان کے اپنے ملک واپس بھیجے گی۔
انہوں نے راہل گاندھی کی ’’ووٹ کے حق‘‘ والی یاترا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر عوام نہیں چاہتے کہ گھس پیٹھیے بہار کے اگلے وزیر اعلیٰ کا فیصلہ کریں، تو آر جے ڈی اور کانگریس کے اتحاد کو مسترد کرنا ہوگا۔ ان کے بقول یہ وہ اتحاد ہے جو ووٹ بینک کے لیے غیر ملکیوں کو بچانے پر تُلا ہوا ہے۔امیت شاہ نے مزید کہا کہ آر جے ڈی کے سربراہ لالو پرساد یادو اور کانگریس کی رہنما سونیا گاندھی کو صرف اپنے بیٹوں کی فکر ہے۔ ایک اپنے بیٹے تیجسوی یادو کو وزیر اعلیٰ بنانا چاہتا ہے اور دوسری اپنے بیٹے راہل گاندھی کو وزیر اعظم بنانا چاہتی ہیں۔ انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ نہ دہلی میں اور نہ بہار میں ان کے لیے کوئی جگہ خالی ہے۔
انہوں نے چھ نومبر کو ہونے والے پہلے مرحلے کی ووٹنگ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ریاست کا نصف حصہ پہلے ہی آر جے ڈی۔کانگریس اتحاد کو مسترد کر چکا ہے۔ تیجسوی یادو کے اس بیان پر طنز کرتے ہوئے کہ وزیراعظم نریندر مودی لالو یادو کا مقابلہ نہیں کر سکتے، شاہ نے کہا کہ وہ درست کہتے ہیں، کیونکہ مودی جی ’’سات جنم‘‘ میں بھی اتنے گھوٹالے نہیں کر سکتے جتنے لالو جی نے کیے۔اپنے خطاب میں امت شاہ نے بہار کے ترقیاتی منصوبوں کا بھی خاکہ پیش کیا۔ ان کے مطابق ریاست کو صنعتی مرکز بنانے کے لیے پیٹرولیم ریفائنری اور دیگر بڑی منصوبہ بندیاں تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیپال کی ندیوں سے آنے والا پانی جو اب تک بہار میں تباہی اور سیلاب کا باعث بنتا تھا، آئندہ کسانوں کے کھیتوں کی سیرابی کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
امت شاہ کے اس خطاب نے انتخابی ماحول میں گہما گہمی پیدا کر دی ہے۔ انہوں نے اپوزیشن پر سخت تنقید کے ساتھ ساتھ بہار کے لیے ترقی، صنعت کاری اور بہتر نظم و نسق کا وعدہ بھی کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کو اب فیصلہ کرنا ہے کہ وہ ’’جنگل راج‘‘ واپس چاہتے ہیں یا ’’ترقی راج‘‘ کا تسلسل۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر