خبرنامہ

اکھیلش یادو کا بی جے پی پر بڑا حملہ: ڈبل انجن حکومت نہیں، ڈبل بلنڈر حکومت ہے

اکھیلش یادو نے بی جے پی کی “ڈبل انجن حکومت” کو “ڈبل بلنڈر حکومت” قرار دیتے ہوئے مہاکمبھ میں اس کی ناکامی اور گھوٹالے کا الزام لگایا۔ انھوں نے کہا کہ گنگا کی صفائی کے نام پر بجٹ ہڑپنے والے بدعنوان ہیں اور بی جے پی نے میرے مندر جانے کے بعد ہی گنگا جل سے دھلائی کی۔

سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھیلش یادو نے اتوار کو بی جے پی کی “ڈبل انجن حکومت” کو “ڈبل بلنڈر حکومت” قرار دیا۔ انہوں نے کہا، ’’بی جے پی کی ڈبل انجن حکومت، ڈبل بلنڈر حکومت ہے۔ مہاکمبھ کے انعقاد میں حکومت مکمل طور پر ناکام رہی ہے۔ اس میں بھی اس نے بہت بڑا گھوٹالہ کیا ہے۔‘‘

انہوں نے کہا، ’’گنگا کی صفائی کا دعویٰ کرنے والوں نے پورا بجٹ ہڑپ کر لیا۔ سڑکوں پر گڑھوں کو بھرنے کے نام پر سارا پیسہ اپنی جیب میں ڈال لیا۔‘‘ اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ نے کہا، “بی جے پی حکومت ایک بدعنوان اور بے ایمان حکومت ہے۔”

اکھیلش نے مزید کہا، “میں کانپور کے ایک مندر گیا تھا۔ میرے جانے کے بعد بی جے پی والوں نے مندر کو گنگا جل سے دھویا۔ وزیر اعلیٰ رہائش گاہ میں کئی وزیر اعلیٰ رہ چکے ہیں۔ وہ آئے اور گئے، لیکن کسی نے بھی مندر کو گنگا جل سے نہیں دھلوایا، لیکن میرے جانے کے بعد بی جے پی والوں نے وزیر اعلیٰ رہائش گاہ کو گنگا جل سے دھویا۔

Y

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر