خبرنامہ

اکھلیش یادو کا ووٹر فہرست میں بے ضابطگیوں کا الزام

اکھلیش یادو نے الزام عائد کیا ہے کہ ایس آئی آرکے دوران ان کی جماعت کے حامیوں کے نام بڑی تعداد میں ووٹر فہرست سے خارج کیے گئے ہیں۔ انہوں نے اس معاملے پر الیکشن کمیشن سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے۔ لکھنؤ میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دستیاب اعداد و شمار خود اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ مخصوص طبقات کے ووٹ منظم طریقے سے نشانہ بنائے گئے۔انہوں نے کہا کہ جو ڈیٹا سامنے آیا ہے وہ کسی ایک فریق کا نہیں بلکہ سرکاری ریکارڈ کا حصہ ہے، اور انہی اعداد سے ظاہر ہوتا ہے کہ پی ڈی اے سے وابستہ ووٹروں کو خاص طور پر ہدف بنایا گیا۔ ان کے بقول، کچھ پولنگ بوتھس پر یہ طے کیا گیا کہ کن ووٹوں کو منسوخ کرنا ہے، جس سے شفافیت پر سوال کھڑے ہوتے ہیں۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ پسِ پردہ کچھ ایسے عناصر موجود ہیں جنہیں ووٹر ڈیٹا تک رسائی دی جا رہی ہے اور اسی بنیاد پر مخصوص ووٹروں کی نشاندہی کر کے ان کے نام کٹوائے جا رہے ہیں۔
اکھلیش یادو نے بتایا کہ جب الیکشن کمیشن نے ایس آئی آر کا عمل شروع کیا تو کہا گیا تھا کہ بوتھ لیول افسران (بی ایل اوز) گھر گھر جا کر تصدیق کریں گے اور غلط اندراجات کو ہٹائیں گے۔ ان کے مطابق ابتدائی مسودہ فہرست میں تقریباً 49 ہزار نام فارم۔7 کے ذریعے بی ایل اوز کی سفارش پر خارج کیے گئے۔ تاہم انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ تعداد بعض حلقوں کے لیے ناکافی سمجھی گئی، جس کے بعد طریقۂ کار میں تبدیلی کر دی گئی اور فارم۔7 جمع کرانے کا اختیار عام افراد کو بھی دے دیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ بی ایل اوز کی جانب سے ہٹائے گئے ووٹوں کے مقابلے میں تین گنا زیادہ نام ایسے افراد کی درخواستوں پر منسوخ کیے گئے جن کی شناخت واضح نہیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ یہ نامعلوم درخواست گزار کون ہیں اور کیا ان کی تصدیق کی گئی؟ مزید برآں، انہوں نے الزام لگایا کہ متعدد فارموں پر دستخط مشکوک یا جعلی دکھائی دیتے ہیں، جس کی غیر جانب دارانہ جانچ ضروری ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن پورے معاملے کی شفاف تحقیقات کرائے، ذمہ داران کا تعین کرے اور اس بات کو یقینی بنائے کہ کسی بھی ووٹر کا حقِ رائے دہی بلاجواز متاثر نہ ہو۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر