خبرنامہ

اکھلیش یادو نے شنکر آچاریہ تنازع پر حکومت تنقید کی

سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے شری شنکر آچاریہ کے ساتھ جاری تنازع پر بی جے پی حکومت پر شدید تنقید کی ہے۔ اکھلیش یادو نے کہا، ’آپ ان لوگوں سے کیا توقع کر سکتے ہیں؟ یہ لوگ شری شنکر آچاریہ کا کھلے عام توہین کر رہے ہیں۔‘اُنہوں نے سوال کیا کہ کیا اب اس معاملے کے لیے نیا قانون بنایا جائے گا؟ اکھلیش یادو نے کہا کہ سب کے سامنے واضح ہے کہ شری شنکر آچاریہ کو عوامی سطح پر بے عزت کیا جا رہا ہےاور کیا کسی کی یہ جرات ہے کہ وہ اُن کے خلاف کچھ کہہ سکے؟
گذشتہ جمعہ کو یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ریاستی اسمبلی میں کہا تھا کہ ’ہر کوئی شری شنکر آچاریہ نہیں بن سکتا‘ وزیر اعلیٰ نے ریاست میں قانون کی حکمرانی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی شخص کسی پیٹھ کے آچاریہ کے طور پر ماحول خراب نہیں کر سکتا۔اس پر اُترکھنڈ کے جوترمٹھ کے سربراہ سوامی اویمکتیشورانند سرسوتی نے سخت ردِعمل ظاہر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’نمونہ یہ ہے کہ آدتیہ ناتھ کے خلاف 40 سے زائد مقدمات تھے اور جب وہ وزیر اعلیٰ بنے تو تمام مقدمات ختم کرا دیے گئے۔ یہ کس قسم کی قانون کی پابندی ہے؟ قانون میں کہاں لکھا ہے کہ کوئی بڑا عہدہ حاصل کرے تو اس کے تمام مقدمات ختم کر دیے جائیں؟‘
گزشتہ ماہ ریاستی حکومت اور سوامی اویمکتیشورانند کے درمیان تنازع کافی بڑھ گیا تھا۔ پر یاگ راج میں جاری ماغ میلے کے سلسلے میں 28 جنوری کو آچاریا نے اعلان کیا کہ وہ اس میلے میں شرکت نہیں کریں گے اور انہیں ‘افسردہ دل کے ساتھ میلے سے جانا پڑ رہا ہے۔’اصل میں، 18 جنوری کو ماغی امواسمیا کے موقع پر سوامی اویمکتیشورانند سنگم میں غسل کرنے جا رہے تھے، لیکن ریاستی پولیس نے انہیں روک دیا۔ اس کے بعد وہ دھرنے پر بیٹھ گئے اور مطالبہ کیا کہ صرف ذمہ دار حکام کے خلاف کارروائی کی جائے، تب ہی وہ غسل کریں گے۔یہ تنازع ریاستی حکومت اور مذہبی پیشوا کے درمیان کشیدگی کا باعث بنا ہوا ہے۔ سیاسی اور مذہبی حلقے اس معاملے کو شری شنکر آچاریہ کی عزت اور حکومت کی قانونی حکمرانی کے درمیان ٹکراؤ کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔ عوام میں بھی اس مسئلے پر بحث جاری ہے اور ہر طرف مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر