خبرنامہ

اکھلیش کا اعلان: 2027 میں سماجوادی،کانگریس اتحاد برقرار

سماجوادی پارٹی کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ اتر پردیش اکھلیش یادو نے اتوار کے روز پریاگ راج میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ 2027 میں ہونے والے ریاستی اسمبلی انتخابات میں ان کی پارٹی کانگریس کے ساتھ مل کر میدان میں اترے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا ‘انڈیا’ اتحاد موجود ہے اور آئندہ بھی قائم رہے گا۔اکھلیش یادو نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت الزامات عائد کیے کہ وہ وقف ایکٹ میں ترمیم لا کر اراضی پر ناجائز قبضہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انھوں نے بی جے پی کو “زمین مافیا” قرار دیتے ہوئے کہا کہ جہاں بھی انھیں زمین دکھائی دیتی ہے، وہ اسے ہتھیانے کی تدبیریں کرنے لگتے ہیں۔
انھوں نے دعویٰ کیا کہ پسماندہ طبقات، دلت اور اقلیتوں پر مشتمل ‘PDA’ اتحاد 2027 کے انتخابات میں بی جے پی کو اقتدار سے بےدخل کر دے گا۔ ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی کہا کہ بی جے پی نے نوٹ بندی، جی ایس ٹی اور ریزرویشن کے نظام کے ذریعے عوام کو نقصان پہنچایا ہے اور ان کے حقوق سلب کیے ہیں۔اکھلیش یادو نے پریاگ راج میں 2025 کے مہاکمبھ میلے کے انتظامات پر بھی سوالات اٹھائے اور کہا کہ اگر ان کی حکومت بنی تو میلے کے دوران ہونے والی بدانتظامی کی مکمل تحقیقات کرائی جائے گی۔ انھوں نے الزام لگایا کہ جنوری میں بھگدڑ کے دوران حکومت نے ہلاک شدگان کی اصل تعداد کو چھپایا، اور اس وقت ڈرون اور سی سی ٹی وی نگرانی یا تو بند تھی یا بند کرا دی گئی تھی۔
پریس کانفرنس میں انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ جو تاریخ لوگوں کو باہم تقسیم کرے اور ترقی کی راہ میں رکاوٹ بنے، اسے ماضی میں ہی رہنے دینا چاہیے۔ اکھلیش نے صحافیوں کو مہاکمبھ سے متعلق اپنے مشوروں پر مشتمل ایک کتابچہ بھی دیا، جو انھوں نے سوشل میڈیا پر جاری کیے تھے، اور ساتھ ہی 2013 کے کمبھ میلے پر ہارورڈ یونیورسٹی کی جانب سے کی گئی تحقیقاتی رپورٹ بھی میڈیا کے ساتھ شیئر کی۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر