خبرنامہ

چالیس سال بعد بھارت کا خلائی سفر پھر سے شروع

تقریباً چالیس سال بعد بھارت کا ایک اور سپوت خلا کی جانب روانہ ہونے جا رہا ہے۔ گروپ کیپٹن شوبھانشو شُکلا 10 جون کو امریکہ کے فلوریڈا میں واقع ناسا کے کینیڈی اسپیس سینٹر سے خلا کی پرواز پر روانہ ہوں گے۔ وہ امریکی کمپنی “ایکسئوم اسپیس” کی چوتھی انسانی خلائی مشن “ایکسئوم-4” کے پائلٹ کے طور پر خدمات انجام دیں گے۔یہ خلائی سفر اسپیس ایکس کے فالکن 9 راکٹ کے ذریعے کیا جائے گا، جس میں شُکلا کے ساتھ تین اور خلا نورد شامل ہوں گے—پولینڈ سے اسلاووش، ہنگری سے ٹِبور کاپو اور امریکہ سے تجربہ کار خلانورد پیگی وٹسن۔ خلا میں روانگی کے بعد یہ ٹیم تقریباً 28 گھنٹے کا سفر طے کر کے 11 جون کی رات بھارتی وقت کے مطابق 10 بجے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (ISS) پر پہنچنے کی امید ہے۔
شُکلا بھارتی خلائی تحقیقاتی ادارے (ISRO) اور بایوٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے تیار کردہ سات سائنسی تجربات بھی انجام دیں گے۔ ان تجربات میں خلا میں خوراک، خودکار زندگی گزارنے کے نظام، اور لمبے وقت کی خلائی رہائش سے متعلق تحقیق شامل ہوگی۔ شُکلا خلا میں بیجوں کو مخصوص حالات میں رکھ کر واپس زمین پر لائیں گے، جنہیں کئی نسلوں تک اگا کر دیکھا جائے گا۔شُکلا اور ان کے ساتھی خلا نورد 25 مئی سے تربیتی مراحل اور آئسولیشن میں ہیں۔ خلا میں جانے سے پہلے تمام حفاظتی مشقیں، جیسے پانی میں بچاؤ، ہنگامی لینڈنگ، اور زیرو گریوٹی ماحول میں رہائش کی تربیت مکمل کر لی گئی ہے۔ اس مشن کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے ISRO کے چیئرمین وی. نارائنن نے بھی گزشتہ دنوں ایکسئوم اسپیس کا دورہ کیا۔روانگی سے قبل شُکلا نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ وہ صرف مشینری نہیں بلکہ ایک ارب ہندوستانیوں کی امیدیں اور خواب لے کر خلا جا رہے ہیں۔ انہوں نے اس ایک سالہ تربیت کو اپنی زندگی کا ایک “تبدیلی لانے والا” تجربہ قرار دیا۔
خلا میں قیام کے دوران شُکلا اور ان کی ٹیم کی بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی، طلبہ، اور خلائی صنعت سے وابستہ افراد سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے گفتگو کی بھی امید ہے۔شُکلا بھارت کے دوسرے خلا باز ہوں گے۔ ان سے پہلے ونگ کمانڈر راکیش شرما نے 1984 میں روسی خلائی جہاز سوئیوز کے ذریعے خلا کا سفر کیا تھا۔ اب شُکلا کا یہ مشن نہ صرف بھارت کے لیے ایک فخر کا لمحہ ہے، بلکہ آئندہ گگن یان مشن کی راہ ہموار کرنے والا ایک سنگ میل بھی ثابت ہو سکتا ہے۔اسرو اس مشن پر تقریباً 550 کروڑ روپے خرچ کر رہا ہے، اور شُکلا کی یہ خلائی پرواز سائنس، خود انحصاری، اور انسانی سفر کی نئی بلندیوں کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر