اڈانی گروپ کا سری لنکا میں توانائی منصوبوں سے دستبرداری کا اعلان

اڈانی گروپ کی کمپنی اڈانی گرین اینرجی نے سری لنکا میں توانائی پیدا کرنے کے منصوبوں اور دو ٹرانسمیشن پروجیکٹس سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی نے کہا کہ وہ ہمیشہ سری لنکا کی مدد کے لیے تیار ہے اگر حکومت چاہے۔
اڈانی گروپ کی کمپنی اڈانی گرین اینرجی نے اعلان کیا ہے کہ وہ سری لنکا میں توانائی پیدا کرنے کے منصوبوں اور دو ٹرانسمیشن پروجیکٹس سے دستبردار ہو جائے گی۔ کمپنی نے سری لنکا حکومت کو اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔ اڈانی گروپ کے ترجمان نے بتایا کہ اس کی ذیلی کمپنی نے سری لنکا میں ہوا سے توانائی پیدا کرنے کے منصوبوں اور ان سے جڑے ٹرانسمیشن انفراسٹرکچر پر کام کرنے کی دلچسپی ظاہر کی تھی اور کچھ مطالعات بھی کیے تھے، مگر اب کمپنی نے ان منصوبوں سے ہاتھ کھینچ لیا ہے۔
کمپنی نے مزید کہا کہ وہ ہمیشہ سری لنکا کی مدد کے لیے تیار ہے اور اگر سری لنکا حکومت چاہے تو مستقبل میں اس کی مدد کر سکتی ہے۔ گزشتہ ماہ سری لنکا کی حکومت نے بتایا تھا کہ وہ ایک ارب ڈالر کے منصوبے کے تحت اڈانی گروپ سے بات چیت کر رہی ہے تاکہ بجلی کی لاگت کو کم کیا جا سکے۔