خوش آمدید!

النور ٹائمز میں آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں! ہم ایک آن لائن اردو روزنامہ ہیں جو اپنے قارئین کو اہم اور باخبر مواد فراہم کرنے کے لیے وقف ہیں۔ ہمارا مقصد ہے کہ ہم آپ کو نہ صرف روزمرہ کی خبریں فراہم کریں، بلکہ ایسے معلوماتی، تحقیقی، فکر انگیز، چشم کشا اور بصیرت افروز مضامین اور تحریریں بھی پیش کریں جو آپ کی زندگی کے مختلف پہلوؤں میں بہتری لائیں۔ ہمارے پُر عزم، ذی استعداد اور تجربہ کار قلم کاروں اور صحافیوں کی ٹیم مختلف موضوعات پر تحقیقی، علمی اور معلوماتی مضامین، تجزیے اور رپورٹس فراہم کرتی ہے تاکہ آپ کو دنیا کے بدلتے حالات اور مسائل سے آگاہ رکھا جا سکے۔ چاہے آپ کو سیاسی، اقتصادی، سماجی، یا مذہبی معاملات میں دلچسپی ہو، یا آپ تصوف، ادب، اور اسلامی تعلیمات کے بارے میں مزید جاننا چاہتے ہوں، ہمارا مقصد ہر شعبے میں آپ کی رہنمائی کرنا ہے۔ ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ سچائی کی علم برادر صحافت دنیا کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ ہمارا مشن صرف خبریں فراہم کرنا نہیں، بلکہ ان خبروں کا گہرا تجزیہ کرنا اور ان میں چھپے ہوئے حقائق کو بے نقاب کرنا ہے۔ ہم اپنے قارئین کو درست، قابلِ اعتماد اور معیاری مواد فراہم کرنے کے لیے ہمیشہ پرعزم ہیں۔

ہمارے کالمز -

خبرنامہ

ملکی و بین الاقوامی خبریں اور ان پر تبصرے فراہم کرنا تاکہ قارئین روزانہ کی اہم معلومات سے باخبر رہ سکیں۔

راہِ ہدایت

اسلامی تعلیمات اور شرعی مسائل کی وضاحت فراہم کرنا تاکہ قارئین دین کی روشنی میں اپنی زندگی گزار سکیں۔

ادب سرائے

اردو ادب، شاعری اور ہندوستانی ثقافت کی اہمیت کو اجاگر کرنا۔

کاروبار کی دنیا

معاشی ترقی، روزگار کے مواقع اور کاروبار کے شعبے میں قارئین کی رہنمائی کرنا۔

فکر و نظر

فکری و مذہبی مکالمے اور سماجی ہم آہنگی پر اہم مضامین فراہم کرنا۔

صحت و سکون

صحت، غذائیت، اور طرزِ زندگی کے بارے میں مشورے فراہم کرنا تاکہ قارئین کی زندگی خوشگوار اور تندرست ہو۔

حقیقت نامہ

تحقیقاتی رپورٹس اور مسائل کا گہرائی سے تجزیہ فراہم کرنا تاکہ قارئین حقیقت سے آگاہ رہ سکیں۔

صفحۂ معرفت

تصوف، سلسلۂ رشیدیہ جونپور اور دیگر مشائخ کی حیات و خدمات پر تفصیل سے روشنی ڈالنا۔

دانش کدہ

تعلیمی مسائل، تربیتی مواقع اور تعلیمی رہنمائی فراہم کرنا تاکہ قارئین اپنے کیریئر کو کامیاب بنا سکیں۔

سیاسی بصیرت

سیاسی حالات اور ان کے تجزیے فراہم کرنا تاکہ قارئین اپنی رائے قائم کر سکیں۔

جدید دنیا

سائنس اور ٹیکنالوجی کی دنیا میں نئی پیش رفت سے آگاہی فراہم کرنا۔