خبرنامہ

لفٹ میں کتے کو دیکھ کر گھبرائے بچے پر خاتون کا حملہ

نوئیڈا کے گور سٹی 2 میں لفٹ میں کتے کو دیکھ کر گھبرائے بچے نے خاتون سے اسے باہر رکھنے کی درخواست کی، لیکن خاتون نے غصے میں آکر بچے کو زبردستی کھینچ کر اس پر حملہ کر دیا۔ یہ واقعہ سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگیا اور پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

نوئیڈا کے گریٹر نوئیڈا ویسٹ میں گور سٹی 2 کی ایک سوسائٹی میں ایک خاتون نے معصوم بچے کے ساتھ مار پیٹ کی۔ واقعہ 12 ایونیو کی لفٹ میں پیش آیا، جہاں خاتون اپنے پالتو کتے کے ساتھ موجود تھی۔ جب بچے نے کتے کو لفٹ میں لانے سے منع کیا تو خاتون غصے میں آگئی، اسے زبردستی باہر کھینچ لیا اور اس پر ہاتھ اٹھایا۔

یہ پوری واردات سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگئی۔ ویڈیو میں صاف نظر آ رہا ہے کہ بچہ پہلے سے لفٹ میں موجود تھا۔ جب لفٹ کا دروازہ کھلا، تو خاتون اپنے کتے کے ساتھ اندر آنے لگی۔ بچہ کتے کو دیکھ کر گھبرا گیا اور خود کو ایک طرف کرنے کی کوشش کرنے لگا تاکہ کتے سے فاصلہ برقرار رکھ سکے۔ بچہ ہاتھ جوڑ کر خاتون سے درخواست کرتا رہا کہ وہ کتے کو لفٹ میں نہ لائیں، لیکن خاتون نے نہ صرف اس کی بات کو نظرانداز کیا بلکہ اس کے ساتھ بدسلوکی بھی کی۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر