خبرنامہ

مارہرہ شریف میں معراج النبی اور حضرت سید حسین میاں زیدی کی یاد میں عظیم الشان محفل

مارہرہ شریف/ایٹہ

خانقاہِ عالیہ قادریہ برکاتیہ، جو کہ برصغیر کی عظیم روحانی اور علمی خانقاہوں میں شمار ہوتی ہے، میں ایک بابرکت اور نورانی محفل کا انعقاد کیا گیا۔ یہ محفل معراج النبی ﷺ کے عظیم الشان معجزے کی یاد میں منعقد کی گئی، ساتھ ہی حضرت سید شاہ مرتضیٰ حیدر حسین زیدی میاں رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی یاد کو بھی تازہ کیا گیا۔

یہ روح پرور محفل بعد نمازِ مغرب برکاتی مسجد میں منعقد ہوئی، جس کا آغاز حافظ محمد جنید احسنی کی پُرسوز تلاوتِ قرآن سے ہوا۔ قرآنِ کریم کی گونجتی آیات نے حاضرین کے قلوب میں ایک روحانی کیفیت پیدا کردی۔ بعد ازاں، عشقِ مصطفیٰ ﷺ میں سرشار نعت خوانوں، مولوی نعمان رضا احسنی اور حافظ محمد اکرم رضا احسنی نے نہایت عقیدت و محبت کے ساتھ بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں نعتیہ گلہائے عقیدت پیش کیے، جن کی سحر انگیز آوازوں نے سماں باندھ دیا۔

اس محفلِ نور کے مرکزی خطاب کے لیے حضرت مفتی ابوالقاسم مصباحی، استاد جامعہ احسن البرکات کو مدعو کیا گیا، جنہوں نے معراج النبی ﷺ کے محیر العقول واقعے پر مدلل اور پر اثر گفتگو فرمائی۔ آپ نے قرآن و حدیث کی روشنی میں اس عظیم معجزے کے اسرار و رموز کو نہایت عمدہ انداز میں بیان کیا، اور ایمان افروز نکات کے ذریعے حاضرین کو فکری و روحانی بالیدگی عطا فرمائی۔

محفل کے اختتام سے قبل خانقاہِ برکاتیہ کے معروف ثناء خوان، حضرت حافظ و قاری محمد عرفان برکاتی نے اپنی دلنشین آواز میں سلام کا نذرانہ پیش کیا، جس نے مجمع کو روحانی وجد کی کیفیت میں مبتلا کر دیا۔ بعد ازاں جامعہ احسن البرکات کے پرنسپل حضرت علامہ ومولانا شیخ محمدعرفان صاحب ازہری کی دعا پر یہ مجلس سعید اختتام پزیر ہوئی،آپ نے امتِ مسلمہ کی خیر و فلاح، عالمِ اسلام کے امن و سلامتی اور حاضرینِ محفل کے لیے خیر و برکت کی دعائیں کیں۔

اس بابرکت محفل میں جامعہ احسن البرکات کے جملہ اساتذہ، طلبا اور عقیدت مندوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی، جو اس روحانی ماحول سے فیضیاب ہوئے۔
مذکورہ اطلاع دارالعلوم انوارمصطفیٰ سہلاؤشریف کے ناظم تعلیمات ادیب شہیر حضرت مولانا محمد شمیم احمد صاحب نوری مصباحی نے پریس ریلیز کے ذریعہ دیا-
یہ محفل نہ صرف معراج النبی ﷺ جیسے عظیم معجزے کی یاد دہانی بنی بلکہ حضرت سید شاہ مرتضیٰ حیدر حسین زیدی میاں رحمۃ اللہ علیہ کے روحانی فیوضات اور علمی خدمات کا بھی تذکرہ کیا گیا، جو ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر