خبرنامہ

مسجد حضرت عمر بن خطاب میں حضرت پیر سید داون شاہ بخاری کی یاد میں محفل

آج 16 شعبان المعظم 1446 ہجری کو مسجد حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ میں حضرت پیر سید داؤد شاہ بخاری علیہ الرحمہ کی ایصالِ ثواب کے لیے روح پرور محفل کا انعقاد کیا گیا، جس میں دعائیں، ذکر، نعت و منقبت پیش کی گئیں اور تبرک کی تقسیم کی گئی۔

آج بروز ہفتہ، 16 شعبان المعظم 1446 ہجری بمطابق 15 فروری 2025 عیسوی، ہرپالیہ کے عمر محلہ میں واقع مسجد حضرت عمر بن خطاب میں حضرت پیر سید داؤد شاہ بخاری علیہ الرحمہ کی ایصالِ ثواب اور بلندیِ درجات کے لیے ایک پُر وقار اور روح پرور محفل کا انعقاد کیا گیا۔
ابھی چند روز قبل، 9 فروری 2025 کو، حضرت پیر سید داؤد شاہ بخاری علیہ الرحمہ کا سانس کی تکلیف کے باعث اچانک وصال ہو گیا تھا، جس سے خانوادۂ بخاریہ سمیت پورا علاقہ غمزدہ ہے۔ اس موقع پر علمائے کرام اور مقامی مسلم بھائیوں نے کثرت سے قرآن خوانی، ذکر و اذکار، کلمۂ طیبہ اور درود شریف وغیرہ کا ورد کیا۔ حضرت کی مغفرت اور بلندیِ درجات کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ محفل میں نعت و منقبت کا بھی اہتمام کیا گیا، جس میں نعت خوانوں نے روحانی کلام پیش کیے۔
آخر میں اجتماعی دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ مجذوب الحال حضرت سید داؤد شاہ بخاری علیہ الرحمہ کی مغفرت فرما کر جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور جملہ پسماندگان بالخصوص پیرِ طریقت نور العلماء حضرت علامہ الحاج سید نور اللہ شاہ بخاری، حضرت سید ابراہیم شاہ بخاری اور جملہ ساداتِ بخاریہ سہلاؤ شریف اور تمام مریدین و متعلقین کو صبرِ جمیل اور اجرِ جزیل عطا فرمائے۔
آمین بجاہِ سید المرسلین صلی اللہ علیہ وسلم۔
محفل کا اختتام تبرک کی تقسیم کے ساتھ ہوا، جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کر کے اس روحانی محفل سے فیض حاصل کیا۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر