خبرنامہ

انکیتابھنڈاری قتل کیس،سی بی آئی جانچ کے مطالبے پرعوامی احتجاج

دہرادون میں اتراکھنڈ کے مشہور انکیتا بھنڈاری قتل کیس کو لے کر ایک مرتبہ پھر عوام سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ اس معاملے کی جانچ سی بی آئی کے سپرد کی جائے اور اگر کسی بااثر یا وی آئی پی شخص کا نام سامنے آ رہا ہے تو اسے فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔ اتوار کے روز ہزاروں افراد، جن میں بڑی تعداد خواتین کی تھی، وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کرنے کے لیے نکلے، تاہم پولیس نے انہیں تقریباً ایک کلومیٹر پہلے ہی روک لیا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ اگرچہ اس قتل کیس میں تین ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائی جا چکی ہے، لیکن حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں ایک مبینہ وی آئی پی کا ذکر سامنے آیا ہے، جس کے بعد شکوک و شبہات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ عوام کا ماننا ہے کہ اصل حقیقت ابھی سامنے نہیں آئی اور حکومت بعض طاقتور افراد کو بچانے کی کوشش کر رہی ہے۔
احتجاج کرنے والی خواتین نے الزام لگایا کہ دھامی حکومت انصاف کے تقاضے پورے نہیں کر رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک انکیتا کو مکمل انصاف نہیں مل جاتا، احتجاج جاری رہے گا۔ مظاہرین نے اعلان کیا ہے کہ 11 جنوری کو ایک بار پھر احتجاج کیا جائے گا اور اگر مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو یہ تحریک ایک بڑے عوامی انقلاب کی شکل اختیار کر سکتی ہے۔واضح رہے کہ 19 سالہ انکیتا بھنڈاری، جو پوڑی ضلع کے یمکیشور علاقے میں واقع وننترا ریزورٹ میں بطور ریسپشنسٹ کام کر رہی تھیں، 18 ستمبر 2022 کو پراسرار طور پر لاپتہ ہو گئیں۔ بعد ازاں تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ ریزورٹ کے مالک پلکت آریہ نے اپنے دو ساتھیوں سوربھ بھاسکر اور انکت گپتا کے ساتھ مل کر انکیتا کو قتل کر دیا۔ 24 ستمبر کو انکیتا کی لاش چِیلا نہر سے برآمد ہوئی، جس کے بعد ریاست بھر میں شدید غم و غصہ دیکھنے میں آیا۔
طویل عدالتی کارروائی کے بعد 30 مئی 2025 کو کوٹدوار کی عدالت نے تینوں ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائی۔ اس کیس میں ایک سیاسی جماعت کے رہنما کا بیٹا بھی شامل تھا، جس کی وجہ سے ابتدا سے ہی معاملہ حساس بنا رہا۔ اگرچہ عدالت فیصلہ سنا چکی ہے، لیکن عوام کا اصرار ہے کہ اگر اس جرم کے پیچھے کوئی اور بااثر شخصیت شامل ہے تو اسے بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔انکیتا بھنڈاری کیس آج بھی اتراکھنڈ میں انصاف، شفافیت اور طاقتور طبقے کے احتساب کی علامت بنا ہوا ہے، اور عوام کا کہنا ہے کہ انصاف تبھی مکمل ہوگا جب ہر کردار بے نقاب ہو گا۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر