خبرنامہ

بی ایچ یو میں طلبہ اور سیکیورٹی تصادم، وارانسی میں کشیدگی

وارانسی کی بنارس ہندو یونیورسٹی (بی ایچ یو) میں منگل کی رات اچانک صورتحال انتہائی خراب ہوگئی جب طلبہ اور یونیورسٹی کے سیکیورٹی اہلکار آمنے سامنے آگئے۔ چند ہی لمحوں میں معاملہ اتنا بگڑ گیا کہ یونیورسٹی کیمپس جنگ کا منظر پیش کرنے لگا۔ حالات قابو سے باہر ہوتے دیکھ کر مختلف تھانوں کی پولیس اور پی اے سی کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں۔ کئی گھنٹوں تک جاری اس تصادم میں درجن سے زائد طلبہ اور سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوئے۔

اطلاعات کے مطابق واقعہ اس وقت شروع ہوا جب راجارام ہاسٹل کے باہر طلبہ کے دو گروہوں میں جھگڑا ہوا۔ کہا جاتا ہے کہ جھگڑے کے دوران یونیورسٹی کے پروکٹیریل بورڈ کے سیکیورٹی اہلکار وہاں پہنچے اور ہنگامہ کرنے والے چند طلبہ کو پکڑ کر اعلیٰ حکام کے سامنے پیش کر دیا۔ اسی بات پر طلبہ کے ایک بڑے گروہ نے غصے کا اظہار کیا اور وائس چانسلر کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج شروع کر دیا۔ کچھ ہی دیر بعد ماحول مزید خراب ہوگیا اور پتھراؤ ہونے لگا۔غصے میں بھرے طلبہ نے کیمپس کا سامان توڑ پھوڑ دیا۔ گملے، کرسیاں اور دیگر اشیاء شدید نقصان کا شکار ہوئیں۔ کاسی تمل سنگمم کے لگائے گئے پوسٹر بھی پھاڑ دیے گئے۔ طلبہ کا مؤقف تھا کہ ایک ساتھی طالبعلم کو روڈ ایکسیڈنٹ کے بعد پروکٹیریل بورڈ میں شکایت درج کرانی تھی لیکن اسے وہاں سے مبینہ طور پر ڈانٹ کر بھیج دیا گیا، جس کے بعد غم و غصہ مزید بڑھ گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق تصادم کے دوران کچھ طلبہ منہ پر کپڑا باندھ کر ایک دوسرے پر حملہ آور ہو رہے تھے۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے اشتعال انگیزی کرنے والے چند طلبہ کو پکڑ لیا، جس کے بعد باقی طلبہ نے شدید ردعمل دیتے ہوئے پتھراؤ شروع کر دیا۔ دیکھتے ہی دیکھتے ہاسٹلوں سے سینکڑوں طلبہ باہر نکل آئے اور دونوں جانب سے حملوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ سیکیورٹی اہلکاروں کے مطابق کئی گارڈ پر سنگین چوٹیں آئیں، جبکہ طلبہ کا کہنا ہے کہ سب سے پہلے ان پر لاٹھی چارج کیا گیا تھا۔

اسی دوران شہر میں کاسی تمل سنگم کا بڑا ثقافتی پروگرام جاری ہے، جس میں شمالی اور جنوبی بھارت کے تعلقات کو اجاگر کیا جا رہا ہے۔ اس پروگرام میں شرکت کے لیے مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان، تمل ناڈو کے گورنر آر این روی اور دیگر اہم شخصیات وارانسی آ رہی ہیں۔ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی آمد بھی متوقع ہے۔کاسی تمل سنگمم کے لیے تمل ناڈو کے مختلف شہروں سے 1400 سے زیادہ نمائندے وارانسی پہنچ چکے ہیں۔ کنیاکماری، چنئی اور تریچی سے بڑی تعداد میں طلبہ اور وفود اس پروگرام میں شریک ہیں۔یونیورسٹی میں ہونے والے تصادم کے بعد انتظامیہ گھبراہٹ میں مبتلا ہے کہ کہیں اس اہم تقریب پر کوئی منفی اثر نہ پڑے۔ پولیس نے حالات کو قابو میں کرنے کے لیے اضافی نفری تعینات کر دی ہے۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر