خبرنامہ

نئی دہلی کی زیرِ زمین پانی میں یورینیم کی بڑھتی مقدارتشویش کا باعث

نئی دہلی میں رہنے والوں کے لیے پانی سے متعلق ایک پریشان کن معاملہ سامنے آیا ہے۔ مرکزی جل بورڈ کی تازہ جانچ میں انکشاف ہوا ہے کہ شہر کے مختلف علاقوں سے لیے گئے زیرِ زمین پانی کے نمونوں میں یورینیم کی مقدار معمول سے کہیں زیادہ پائی گئی ہے۔ یہ جانچ سالانہ بنیادوں پر کی جاتی ہے جس کے تحت ملک بھر میں مختلف مقامات سے پانی کے سیمپل جمع کیے جاتے ہیں، اور اس مرتبہ دہلی کے پانی میں یورینیم کی سطح 13 سے 15 فیصد تک بڑھتی ہوئی ریکارڈ کی گئی ہے۔ یہ نمونے پری مون سون اور پوسٹ مون سون دونوں موسموں میں حاصل کیے گئے تھے۔ ماہرین کے مطابق یورینیم کے علاوہ نائٹریٹ اور فلورائیڈ جیسے دیگر خطرناک کیمیکلز کی موجودگی بھی سامنے آئی ہے، جو عوامی صحت کے لحاظ سے انتہائی تشویش ناک ہے۔ دہلی میں تقریباً 5500 ٹیوب ویلز کے ذریعے روزانہ قریب 450 ایم ایل ڈی پانی گھروں تک پہنچایا جاتا ہے، اس لیے آلودہ پانی براہِ راست شہریوں کی صحت پر اثر انداز ہوسکتا ہے۔مرکزی بورڈ نے دہلی بھر سے 86 مقامات پر پانی کے نمونے لیے تھے۔ ماحولیات کے شعبے سے وابستہ تنظیم “ارتھ وارئیر” کے رکن کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس صورتحال پر دہلی جل بورڈ کو تحریری طور پر آگاہ کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ حکومت فوری ایکشن پلان تیار کرے۔ ان کا کہنا ہے کہ ٹیوب ویلوں سے حاصل ہونے والے پانی کو مناسب طریقے سے ٹریٹ کیے بغیر گھروں میں سپلائی کرنا شہریوں کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ اس کے ساتھ یہ بھی ضروری ہے کہ حکومت ان ٹیوب ویلز کی نشاندہی کرے جن کے پانی میں یورینیم کی زیادہ مقدار ملی ہے۔
ملک گیر سطح پر کیے گئے 3754 پانی کے نمونوں میں پنجاب سب سے زیادہ متاثر پایا گیا جہاں تقریباً نصف سیمپلز میں یورینیم موجود تھا۔ اس کے بعد ہریانہ کا نمبر آتا ہے جہاں 15 سے 23 فیصد نمونوں میں یورینیم ملا، جبکہ دہلی میں یہ شرح 13 سے 15 فیصد کے درمیان ریکارڈ ہوئی۔ماہرین کے مطابق زیرِ زمین پانی میں یورینیم کی بڑھتی مقدار کی بڑی وجہ فاسفیٹ پر مبنی کھادوں کا وسیع پیمانے پر استعمال ہے۔ اس کے علاوہ صنعتی فضلہ اور بعض قدرتی عناصر بھی یورینیم کے زمین میں شامل ہونے کا باعث بنتے ہیں۔ یہ مواد پانی کے ذریعے انسانی جسم میں داخل ہوکر صحت کے لیے خطرات پیدا کرتا ہے۔

admin@alnoortimes.in

About Author

Leave a comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

You may also like

خبرنامہ

لاس اینجلس میں جنگل کی آگ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اموات کی تعداد 24ہوئی، امدادی کوششیں جاری

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لا اینجلس میں ایک ہفتے سے لگی بھیانک آگ مزید 8 جانیں نگل
خبرنامہ

چین کبھی بھی امریکہ کو پیچھے نہیں چھوڑ سکتا

واشنگٹن(ایجنسیاں) صدر بائیڈن نے پیر کو خارجہ پالیسی پر اپنی آخری تقریر میں بڑا دعویٰ کیا۔ انھوں نے اپنی تقریر